Bharat Express DD Free Dish

Mohammed Shami’s ex wife Hasin Jahan: محمد شامی کی بیوی حسین جہاں اور بیٹی پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج ،  لڑائی کا ویڈیو بھی وائرل

بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی سے علیحدگی کے بعد بھی حسین جہاں اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی بیٹی آئرا کی سالگرہ منا رہی تھیں، جس پر انہوں نے  محمد شامی پر طنز بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر دکھاوا تو کیا، لیکن آئرا کے لیے کوئی تحفہ نہیں بھیجا۔

بھارتی کرکٹر محمد شامی سے علیحدہ ہو چکی ان کی بیوی حسین جہاں اور ان کی پہلی شادی سے پیدا ہونے والی بیٹی عرشی جہاں کے خلاف قتل کی کوشش کا ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حسین جہاں کی ایک خاتون کے ساتھ لڑائی کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جو زمین کے تنازعے کو لے کر ہوئی۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سوری علاقے کا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ دن پہلے حسین جہاں کا زمین کے معاملے پر اپنے پڑوسیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ یہ جھگڑا سوری میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 5 کے سونٹور علاقے میں پیش آیا۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق یہ زمین مبینہ طور پر عرشی جہاں کے نام پر ہے، جو حسین جہاں کی پہلی شادی سے بیٹی ہے۔ ان کا الزام ہے کہ گڈو بی بی اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حسین جہاں ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں

بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی سے علیحدگی کے بعد بھی حسین جہاں اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی بیٹی آئرا کی سالگرہ منا رہی تھیں، جس پر انہوں نے  محمد شامی پر طنز بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر دکھاوا تو کیا، لیکن آئرا کے لیے کوئی تحفہ نہیں بھیجا۔

حسین جہاں کی لڑائی کی ویڈیو آئی سامنے

“NCMIndia کونسل فار مین افیئرز” نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد شامی کی سابق بیوی حسین جہاں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ اپنے پڑوسی سے جھگڑ رہی ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حسین جہاں اور ان کی بیٹی عرشی جہاں کے خلاف BNS کی دفعات 126(2)، 115(2)، 117(2)، 109، 351(3) اور 3(5) کے تحت قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کیا، جو مبینہ طور پر ان کی بیٹی عرشی جہاں کے نام پر ہے۔ الزام ہے کہ تعمیر کو روکنے کی کوشش پر حسین اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون پر حملہ کر دیا۔

محمد شامی کتنا گزارہ الاؤنس دیتے ہیں؟

چند دن پہلے کلکتہ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ محمد شامی کو ہر مہینے اپنی بیوی اور بیٹی کے لیے 4 لاکھ روپے بطور نان نفقہ دینے ہوں گے، جس میں سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے حسین جہاں کے لیے اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے بیٹی کے لیے ہوں گے۔ حسین نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم ان کی مانگ سے کم ہے۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read