Bharat Express DD Free Dish

West Indies beat Ireland by six wickets: ویسٹ انڈیز ویمنز نے آئرلینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست، سیریز میں ناقابل تسخیر 0-2 کی برتری حاصل

ہیلی میتھیوز نے 94 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی، جس میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیفنی ٹیلر نے ذمہ داری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور ناقابلِ شکست 104 رنز بنا کر ٹیم کو 39 اوورز میں فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ٹیلر نے اپنی 105 گیندوں کی اننگز میں 16 چوکے لگائے۔

نئی دہلی :ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نارتھ آئرلینڈ کے بریڈی کرکٹ کلب میں کھیلے گئے اس مقابلے میں فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ سیریز کا پہلا میچ بھی ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹوں سے جیتا تھا، جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ ایک موقع پر میزبان ٹیم نے صرف 74 رنز پر اپنی تین اہم وکٹیں گنوا دی تھیں، تاہم اس کے بعد ایمی ہنٹر اور ریبیکا اسٹوکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 122 گیندوں پر 106 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

ایمی ہنٹر نے 87 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں سات چوکے شامل تھے، جبکہ ریبیکا اسٹوکیل نے 57 رنز بنائے اور اپنی اننگز میں چھ چوکے لگائے۔ لیا پال نے بھی 32 رنز کا مفید اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز اور ڈی اینڈرا ڈاٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عالیہ ایلین، ایفے فلیچر اور کرشمہ رامہراک نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر ریالیانا گرمونڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد کپتان ہیلی میتھیوز اور تجربہ کار اسٹیفنی ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے 150 گیندوں پر 158 رنز کی بہترین شراکت قائم کی، جس نے میچ کا رخ مکمل طور پر ویسٹ انڈیز کے حق میں موڑ دیا۔

ہیلی میتھیوز نے 94 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار سنچری اسکور کی، جس میں 14 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیفنی ٹیلر نے ذمہ داری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا اور ناقابلِ شکست 104 رنز بنا کر ٹیم کو 39 اوورز میں فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ٹیلر نے اپنی 105 گیندوں کی اننگز میں 16 چوکے لگائے۔آئرلینڈ کی جانب سے ایمی ہنٹر نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اورلا پرینڈرگاسٹ اور لوئیس لٹل کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ ویسٹ انڈیز کی مسلسل دوسری کامیابی میں ہیلی میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر کی سنچریاں فیصلہ کن ثابت ہوئیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read