Bharat Express

RCB vs RR IPL Match Result in IPL 2025: وراٹ کوہلی-جوش ہیزل ووڈ نے دلائی بنگلورو کو جیت، راجستھان کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا

رائل چیلنجرس بنگلورو کی اس سیزن میں اپنے گھر پرکھیلے گئے 4 مقابلوں میں یہ پہلی ہی جیت ہے۔ اس کے ساتھ ہی رائل چیلنجرس بنگلورو نے اس سیزن میں چھٹی جیت حاصل کرتے ہوئے پلے آف کی سمت میں قدم بڑھایا ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے جیت حاصل کی۔ وہیں راجستھان رائلس کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

رائل چیلنجرس بنگلورو نے آخر کار آئی پی ایل 2025 میں گھریلو میدان پرچلی آرہی ہار کے سلسلے پربریک لگا ہی دیا۔ اس میدان پرگزشتہ مسلسل تین میچ ہارنے والی رجت پاٹیدار کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے میں زبردست واپسی کرتے ہوئے راجستھان رائلس کو 11 رنوں سے ہرا دیا۔ وراٹ کوہلی-دیو دت پڈیکل کی زبردست نصف سنچریوں کی مدد سے بنگلورو نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 205 رنوں کا اسکورکھڑا کیا تھا۔ اس کے بعد یشسوی جیسوال اور دھرو جریل کی زبردست اننگوں نے راجستھان کو جیت کی امید دلائی۔ مگرجیش ہیزل ووڈ اور کنال پانڈیا نے بہترین گیند بازی سے میچ پلٹتے ہوئے بنگلورو کو یادگار جیت دلا دی۔

کوہلی-پڈیکل کی بہترین اننگ

ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں اس سیزن کا یہ چوتھا میچ تھا۔ گزشتہ تین مقابلوں کی طرح ایک بار پھر ہوم ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان رجت پاٹیدار چوتھی بار بھی ٹاس ہارگئے۔ مسلسل چوتھی باران کی ٹیم کو پہلے بلے بازی کے لئے اترنا پڑا۔ مگر چناسوامی اسٹیڈیم میں گزشتہ تین مقابلوں سے الٹ، اس باربنگلورو کی شروعات اچھی رہی اور پاورپلے میں ہی ٹیم نے وکٹوں کی جھڑی نہیں لگنے دی۔

وراٹ کوہلی (70) اور فل سالٹ (26) کی سلامی جوڑی نے 6.4 اوور میں 61 رنوں کی بہترین شروعات دلائی۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل (50) نے ایک بار پھر راجستھان کے خلاف اپنی شاندار شراکت کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے مل کردوسرے وکٹ کے لئے صرف 51 گیندوں میں 95 رنوں کی بہترین شراکت داری کی۔ اس دوران کوہلی نے سیزن کی پانچویں اور پڈیکل نے مسلسل دوسری نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد ٹم ڈیوڈ (23) اور جتیش شرما (20 رن) نے صرف 19 گیندوں میں 42 رنوں کی تیز شراکت کرکے ٹیم کو 205 رنوں کے بہترین اسکورتک پہنچایا۔

جیسوال کی طوفانی شروعات

اس کے جواب میں راجستھان کے لئے یشسوی جیسوال (49 رن، 19 گیند) نے طوفانی شروعات کرتے ہوئے اننگ کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا دیا۔ جیسوال نے ویبھو سوریہ ونشی (16 رن) کے ساتھ مل کر صرف پانچویں اوور میں ہی ٹیم کو 50 رنوں کے پار پہنچا دیا۔ پھر آئے نتیش رانا (28) نے بھی تیزبلے بازی شروع کردی۔ پاورپلے میں ہی راجستھان کے 72 رن ہوگئے تھے اور اسی اوور میں جوش ہیزل ووڈ (33/4) نے جیسوال کا وکٹ لے کربنگلورو کو بڑی جیت دلائی۔ مگرنتیش رانا اور کپتان ریان پراگ (22) نے بھی تیزبلے بازی کرتے ہوئے 9ویں اور تک ہی ٹیم کو 110 رنوں تک پہنچا دیا۔

کنال پانڈیا اور ہیزل ووڈ نے کرائی واپسی

یہاں پرکنال پانڈیا  (2/31) نے 10ویں اوورمیں ریان پراگ کا وکٹ لے لیا اور پھر اسپنروں نے تھوڑا بریک لگایا۔ پھر اپنے تیسرے اوور میں کنال نے نتیش کو بھی آوٹ کردیا۔ اس کے بعد ذمہ داری دھرو جریل اور شمران ہیٹ مارک پرآئی، جو گزشتہ 2 میچ میں ہار کے ویلین ثابت ہوئے تھے۔ دونوں کی شراکت داری بڑھتی ہوئی نظرآرہی تھی، لیکن 17ویں اوور میں ہیزل ووڈ نے ہیٹ مائر کو پویلین لوٹا دیا۔ پھر 18ویں اوور میں جریل نے بھونیشور کمار کے اوور سے 22 رن بناکر ٹیم کو واپسی دلائی۔ مگر19ویں اوور میں میچ کی قسمت طے کردی۔ اس دوران عظیم آسٹریلیائی گیند باز نے پہلے جریل (47) اور پہلے جریل (47) اور پھر جوفرا آرچرکو پویلین لوٹا دیا۔ جبکہ صرف ایک رن دیا۔ 20ویں اوور میں ضروری 17 رن راجستھان کی پہنچ سے باہر رہے اور یش دیال نے راجستھان کو 194 رنوں پرروک کر ٹیم کو یادگار جیت دلائی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read