Bharat Express DD Free Dish

IPL 2026: جی ٹی کو شکست دے کر دوسرے نمبر پر پہنچی آر سی بی، وراٹ کوہلی کے پاس اورنج کیپ

جی ٹی کے خلاف 44 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر وراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا اور وہ اس سیزن کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔

بنگلورو: آئی پی ایل 2026 کا 34 واں میچ جمعہ کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے درمیان ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ وراٹ کوہلی اور دیو دت پڈیکل کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت آر سی بی نے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

پوائنٹس ٹیبل کی تازہ صورتحال

میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پنجاب کنگز 6 میچوں میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ آر سی بی 7 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ راجستھان رائلز 7 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جبکہ سن رائزرس حیدرآباد 7 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ چنئی سپر کنگز 7 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔

درمیانی اور نچلے درجے کی ٹیمیں

دہلی کیپٹلس 6 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ جی ٹی 7 میچوں میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ممبئی انڈینز 7 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، لکھنؤ سپر جائنٹس 7 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز7 میچوں میں 3 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ یکساں پوائنٹس ہونے کے باوجود کئی ٹیموں کی درجہ بندی نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر مختلف ہے۔

وراٹ کوہلی کی شاندار کارکردگی

جی ٹی کے خلاف 44 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر وراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا اور وہ اس سیزن کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ کر اورنج کیپ اپنے نام کر لی ہے۔ وراٹ نے 7 میچوں میں 328 رنز بنائے ہیں، جبکہ ابھیشیک شرما 323 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں اور ہینرک کلاسن 320 رنز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔

پرپل کیپ کی دوڑ

پرپل کیپ پر انشول کمبوج (چنئی سپر کنگز) کا قبضہ برقرار ہے، جنہوں نے 7 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیے ہیں۔ پرنس یادو (لکھنؤ سپر جائنٹس) 13 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ایشان ملنگا (سن رائزرس حیدرآباد) 12 وکٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read