Bharat Express DD Free Dish

Purple Cap

گیندبازی میں رائل چیلنجرس بنگلورو کے تجربہ کار تیز گیندباز بھونیشور کمار سب سے آگے ہیں۔ انہوں نے 14 میچوں میں 24 وکٹیں حاصل کی ہیں اور پَرپل کیپ ان کے پاس برقرار ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد 11 میچوں میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کنگس 10 میچوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ رائل چیلنجرس بنگلور 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر موجود ہے۔ راجستھان رائلز اور گجرات ٹائٹنز بھی 12،12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

جی ٹی کے خلاف 44 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر وراٹ کوہلی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا اور وہ اس سیزن کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔

تلک ورما نے 45 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز بنائے، جس کی بدولت ایم آئی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ جواب میں جی ٹی کی پوری ٹیم صرف 15.5 اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح اسے 99 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔