Bharat Express DD Free Dish

RCB Jacob Bethell Gold Chain: آرسی بی کھلاڑی نے پیش کی ایمانداری کی مثال، میدان پرگری گولڈن چین لوٹائی، لائیو میچ میں قید ہوا نظارہ

رائل چیلنجرس بنگلورو بنام کولکاتا نائٹ رائیڈرس میچ میں بلے باز جیکب بیتھل کو ذرا بھی احساس نہیں تھا کہ ان کا گولڈن کا چین میدان پر گرگیا ہے، لیکن بعد میں جو کچھ ہوا وہ ایمانداری کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔

عام طورپر کرکٹ کے میچ بڑے بڑے اسکور، چوکے، چھکے اور سنچریوں کے لئے یاد کئے جاتے ہیں، مگرآئی پی ایل 2026 میں رائل چیلنجرس بنگلورو بنام کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا میچ گولڈ کی چین کی وجہ سے سرخیوں میں آگیا۔ کولکاتا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورمیں 192 رنوں کا اسکور کھڑا کیا تھا۔ جب رائل چیلنجرس بنگلورو کا پہلا وکٹ گرا تو آرسی بی کے کھلاڑی دیودت پڈکّل نے ایمانداری کی مثال پیش کرتے ہوئے فینس کا دل جیت لیا۔ دراصل، یہ معاملہ رائل چیلنجرس بنگلورو کے کھلاڑی جیکب بیتھل سے جڑا ہے۔ 193 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری رائل چیلنجرس بنگلورو کے لئے اننگ کی شروعات وراٹ کوہلی اور جیکب بیتھل نے کی تھی۔

آرسی بی کے کھلاڑی نے دکھائی ایمانداری

بنگلورو کی اننگ کے چوتھے اوورمیں جیکب بیتھل 12 گیندوں میں 15 رن بناکرآوٹ ہوگئے۔ کارتک تیاگی کی شارٹ پچ گیند پہلے بیتھیل کے ہاتھ اور پھر ہیلمٹ پرلگی۔ ہیلمٹ پرگیند لگنے کی وجہ سے جب جھٹکا جھلکا لگا تو گولڈ کی چین جیکب بیتھل کے گلے سے اترکرنیچے گرگئی تھی۔ بیتھل نے دھیان نہیں دیا کہ ان کی گولڈ کی چین پچ پرہی گرگئی ہے اور آوٹ ہونے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔  جب آرسی بی کے اگلے بلے باز دیووتّ پڈیکل بلے بازی کرنے آئے توانہوں نے پچ سے چین اٹھائی اور میچ آفیشلس کو دی۔

خراب فارم سے جدوجہد کررہے ہیں جیکب بیتھیل

فل سالٹ کے زخمی ہونے کے بعد جیکب بیتھیل کو رائل چیلنجرس بنگلورو کی ٹیم میں بطورسلامی بلے باز موقع ملا ہے۔ اب تک آئی پی ایل 2026 میں اپنی 6 اننگوں میں صرف 85 رن بناسکے ہیں۔ اب تک سیزن میں ان کا سب سے بہترین اسکور صرف 27 رن کا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read