Narendra Modi Stadium Pitch Report: آئی پی ایل 2025 کے فائنل مقابلے میں آج رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) اور پنجاب کنگس کے درمیان خطاب کے لئے نریندرمودی اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ اس سے ٹھیک نصف گھنٹے پہلے ٹاس کے لئے دونوں تیموں کے کپتان میدان میں اتریں گے۔ آج کے میچ میں ٹاس سے لے کرپچ تک اہم کردارادا کرنے والے ہیں۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ اس میچ میں پچ کا کیا مزاج رہے گا۔
کیسا رہنے والا ہے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پچ
نریندر مودی اسٹیڈیم میں پچ بلے بازوں کومدد کرنے والا ہے۔ کوالیفائر دو میں بھی اس میدان پرخوب رن بنے تھے۔ ممبئی انڈینس نے 203 رن بنائے تھے، جسے پنجاب کنگس نے آسانی سے حاصل کرلیا تھا۔ اس میدان پرسال 2025 میں کل 8 میچ کھیلے گئے ہیں، جس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم نے 6 میچوں میں جیت درج کی ہے۔ حالانکہ یہاں دلچسپ یہ ہے کہ اسی میدان پر ممبئی انڈینس کے خلاف گزشتہ میچ میں پنجاب کنگس نے دوسری اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے 204 رنوں کا ہدف حاصل کرلیا۔
نریندرمودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میچوں کا ریکارڈ کیا ہے؟
یہاں آئی پی ایل کے اب تک کل 43 میچ کھیلے گئے ہیں۔ پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 21 میچ تو دوسری اننگ میں بلے بازی کرنے والی ٹیم 22 میچ جیتی ہے۔ اس میدان پر سب سے زیادہ اسکور243 رن ہے جبکہ اس میدان پرسب سے کم اسکور89 رن ہے۔
پنجاب کنگس کے ممکنہ ٹیم: پنجباب کنگس کی ممکنہ ٹیم: پریانش آریہ، پربھ سمرن سنگھ، جاش انگلس (وکٹ کیپر)، شرے یس ایئر (کپتان)، نیہال وڈھیرا، ششانک سنگھ، مارکس اسٹائنس، عظمت اللہ، عمرزئی، وجے کمار ویشک، کائل جیمسن، ارش دیپ سنگھ، یجویندرچہل/ ہرپت براڑ۔
رائل چیلنجرس بنگلوروکی ممکنہ ٹیم: فن سالٹ، وراٹ کوہلی، مینک اگروال، رجت پاٹیدار (کپتان)، لیام لیونگسٹن/ٹم ڈیوڈ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، رومیوشیفرڈ، کنال پانڈیا، بھونیشورکمار، یش دیال، جوش ہیزل ووڈ، سویش شرما۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
