Bharat Express DD Free Dish

Indian Premier League 2026: آئی پی ایل 2026 کا شاندار افتتاح، رائل چیلنجرس بنگلورو نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کیا گیندبازی کا فیصلہ

انڈین پریمیئر لیگ 2025 میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا، جس کے جشن کے لیے 4 جون 2025 کو اسی اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران توقع سے زیادہ شائقین جمع ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس میں 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

انڈین پریمیئر لیگ 2026 کے افتتاحی مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ آر سی بی کے کپتان رجت پاٹیدار نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ٹیم پہلے گیندبازی کرے گی۔ انہوں نے کہا:  ’’ہماری ٹیم میں کئی بہترین کھلاڑی موجود ہیں، سب فٹ ہیں اور اس میچ کے لیے پرجوش ہیں۔ ہم اپنی جرسی پر دوسرا اسٹار لگانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔‘‘ آر سی بی کی جانب سے جیکب ڈفی اور ابھینندن سنگھ نے اس میچ میں ڈیبیو کیا ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے 20 اوورز میں 201  رن بنائے ہیں اور بنگلورو کو جیت کے لیے 202 رن کا نشانہ دیا ہے۔ آر سی بی نے گزشتہ سیزن میں پہلی بار آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ شائقین کے مطابق موجودہ ٹیم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور اس بار بھی ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کر سکتی ہے۔

میچ شروع ہونے سے قبل بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا، جب گزشتہ سیزن میں بھگدڑ کے دوران جان گنوانے والے 11 شائقین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آئی پی ایل کے 19ویں سیزن کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شروع ہونے سے پہلے میدان میں ایک منٹ کا سکوت اختیار کیا گیا۔ اس دوران کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف، انتظامیہ اور اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین خاموش کھڑے رہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جاں بحق شائقین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ یہ منظر اس بات کی یاد دہانی تھا کہ کرکٹ میں شائقین کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔

گزشتہ سیزن کا افسوسناک واقعہ

یاد رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2025 میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پہلی بار ٹائٹل جیتا تھا، جس کے جشن کے لیے 4 جون 2025 کو اسی اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران توقع سے زیادہ شائقین جمع ہونے کے باعث بھگدڑ مچ گئی، جس میں 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ آر سی بی نے جاں بحق شائقین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی مقابلے میں ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں 11 نشستیں ان شائقین کی یاد میں خالی رکھی جائیں گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read