ایشین گیمز 2023 میں بھارت نے پاکستان کو بری طرح سے دی شکست، اسکواش میں 3-0 سے حاصل کی کامیابی
Asian Games 2023: ہندوستان کی اسکواش ٹیم نے ایشین گیمز 2023 کے تیسرے دن منگل کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم انڈیا نے اسکواش میں پاکستان کو 3-0 سے شکست دی۔ بھارت کی تنوی کھنہ، جوشنا چنپا اور اناہت سنگھ نے شاندار فتح درج کی۔ ٹیم انڈیا کے پاس ابھی ٹوٹل 11 تمغے ہیں۔ ان تمغوں میں 2 گولڈ میڈل بھی شامل ہیں۔
بھار ت کے نوجوان کھلاڑی اناہت نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے پہلے میچ میں پاکستان کی سعدیہ گل کو 3-0 سے شکست دی۔ اناہت نے یہ میچ 11-6، 11-6 اور 11-3 سے جیت لیا ہے ۔
🎾 Spectacular start for the 🇮🇳 Women’s Squash Team at the #AsianGames2022 as they emerged victorious by defeating Pakistan with a flawless score of 3-0 in their 1st group stage match! 🇮🇳🏆
Keep up the momentum, champs!!#Cheer4India#Hallabol#JeetegaBharat#BharatAtAG22 pic.twitter.com/MTZxfVjlBC
— SAI Media (@Media_SAI) September 26, 2023
جوشنا کی شاندار کارکردگی دوسرے میچ میں بھی دیکھنے کو ملی۔ جوشنا نے دوسرے میچ میں پاکستان کے نور الحق صادق کو شکست دی۔ انہوں نے یہ میچ 11-2، 11-5 اور 11-7 سے جیت لیا ۔
تنوی کھنہ نے بھارت کے لئے تیسرا میچ میں جیت حاصل کی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب ٹیم انڈیا کا اگلا مقابلہ نیپال سے ہوگا۔ یہ میچ بدھ کی صبح 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا دو گروپ میچ کھیلے گی۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ تیسرے دن ہندوستان کو اسکواش کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں سے بھی اچھی خبر ملی۔ ٹیم انڈیا نے ہاکی میں سنگاپور پر شاندار جیت درج کی ہے۔ ہندوستان نے سنگاپور کو 16-1 سے شکست دی۔ انکیتا رائنا نے ٹینس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی انکیتا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بھارت کی سوئمنگ ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہندوستان نے اب تک کل 11 تمغے جیتے ہیں۔ اس میں 2 گولڈ میڈل شامل ہیں۔ ہندوستان نے خواتین کی کرکٹ اور شوٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔
بھارت ایکسپریس