Bharat Express

India Women vs England Women 3rd T20: بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دی

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔جسے بھارتی بولرز نے پوری طرح سے غلط ثابت کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیتھر نائٹ نے 52 رنز کی سب سے مضبوط اننگز کھیلی۔

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے خواتین ٹی ٹوئنٹی میں 5 وکٹوں سے شکست دی

India Women vs England Women 3rd T20: ہندوستان کے دورے پر موجود انگلینڈ کی خواتین ٹیم کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ میچ بھارت کے گیند بازوں کے نام رہا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی انگلینڈ کو ہندوستانی خواتین ٹیم کے گیند بازوں نے 20 اوورز میں 126 رنز پر آل آؤٹ کر دیا اور پھر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19 اوورز میں 5 وکٹوں سے  ہندوستان نےکامیابی حاصل کر لی۔ بھارت کی جانب سے سائکا اسحاق اور شریانکا پاٹل نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ رینوکا سنگھ اور امنجوت کور نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ۔جسے بھارتی بولرز نے پوری طرح سے غلط ثابت کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیتھر نائٹ نے 52 رنز کی سب سے مضبوط اننگز کھیلی۔ ۔جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ایمی جونز نے 21 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ ٹیم کے مجموعی طور پر 7 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے ۔جن میں سے 4 بلے باز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔

ایک اوور رہتے ملی جیت

انگلینڈ کو 126 رن تک محدود کرنے کے بعد ٹیم انڈیا نے ہدف کا تعاقب کیا ایک اورباقی رہتے جیت حاصل کرلی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹیم کی پہلی وکٹ تیسرے اوور میں ہی شیفالی ورما کی صورت میں گری جو 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ اس کے بعد دوسرے وکٹ کے لیے اسمرتی مندھانا اور جمائمہ روڈریگس نے 57 رنز (55 گیندوں) کی شراکت قائم کی جو 12ویں اوور میں جمائمہ کی وکٹ کے ساتھ ختم ہوئی۔ جمائمہ نے 33 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔

اس کے بعد دیپتی شرما 16ویں اوور میں 12 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔اپنی نصف سنچری کی جانب بڑھ رہی سمرتی مندھانا 17ویں اوور میں 48 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں اور اس کے بعد ریچا گھوش بھی پویلین لوٹ گئیں۔ 19ویں اوور میں 02 رنز بنائے۔ مندھانا نے ٹیم کے لیے 48 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ۔جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کپتان ہرمن پریت کور اور امنجوت کور ناٹ آؤٹ رہیں اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کپتان 06 اور امانجوت 10 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ  پویلین لوٹ گئیں۔

بھارت ایکسپریس