پٹنہ— ایشیا کپ 2025 ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے والی بھارتی مرد ہاکی ٹیم کو بہار حکومت کی جانب سے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اعلان کیا ہے کہ ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے جبکہ معاون عملے کے ہر رکن کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔
راجگیر میں تاریخی جیت
اتوار کو راجگیر کے اسٹیٹ اسپورٹس اکیڈمی کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے جنوبی کوریا کو چار-ایک سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس شاندار جیت کے بعد بہار حکومت نے کھلاڑیوں اور عملے کو مالی انعام دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پیر کو اعلان کیا کہ یہ قدم کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں مزید بہتر کارکردگی پر ابھارنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا پیغام
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لکھا کہ ’’بھارتی ہاکی ٹیم نے راجگیر میں واقع ریاستی اسپورٹس اکیڈمی-کم-بہار اسپورٹس یونیورسٹی کے کیمپس میں پہلی بار منعقدہ ہیرو ایشیا کپ 2025 میں شاندار جیت درج کرکے پورے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہیرو ایشیا کپ 2025 جیتنے والی ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور معاون عملے کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی حکومت نے اعزازیہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیرو ایشیا کپ 2025 کی فاتح ہندوستانی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ روپے اور ہر معاون اسٹاف کو 5 لاکھ روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
राजगीर में अवस्थित राज्य खेल अकादमी-सह-बिहार खेल विश्वविद्यालय के परिसर में पहली बार आयोजित हीरो एशिया कप 2025 में भारतीय हॉकी टीम ने विलक्षण जीत दर्ज कर पूरे देश को गौरवान्वित किया है। हीरो एशिया कप 2025 जीतने वाली भारतीय हॉकी टीम के खिलाड़ियों एवं सहयोगी स्टाफ के उत्साहवर्द्धन…
— Nitish Kumar (@NitishKumar) September 8, 2025
ٹیم انڈیا نے عالمی کپ کیلئے کیا کوالیفائی
ایشیا کپ 2025 پہلی بار راجگیر میں منعقد ہوا۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے اگلے سال بیلجیم اور نیدرلینڈ میں 14 سے 30 اگست تک ہونے والے ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے لیے براہِ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت اس سے قبل 2017 میں ڈھاکا، 2007 میں چنئی اور 2003 میں کوالالمپور میں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ اس بار کی جیت اس لیے بھی خاص ہے کہ یہ بہار میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں حاصل ہوئی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
