میچ کے بعد دھونی اور گمبھیر نے ایک دوسرے کو گلے لگایا ، ہنس ہنس کر باتیں کیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر ہواوائرل
MS Dhoni And Gautam Gambhir Hug: مہندر سنگھ دھونی اور گوتم گمبھیر آئی پی ایل 2024 کے میچ نمبر 22 میں آمنے سامنے تھے۔ دھونی کی چنئی سپر کنگز نے یہ میچ جیتا، جب کہ مینٹور کا رول ادا کررہے گوتم گمبھیر کی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو اس سیزن کی پہلی شکست ہوئی ہے۔ چیپاک اسٹیڈیم چنئی میں کھیلے گئے میچ میں چنئی نے کولکتہ کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن اس میچ کے بعد دھونی اور گمبھیر کے بیچ کا خوبصورت پل وائرل ہواہے ۔
دراصل میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اور گوتم گمبھیر نے ایک دوسرے کو گلے لگایا
𝘿𝙝𝙤𝙣𝙞 𝙂𝙖𝙢𝙗𝙝𝙞𝙧 💛💜#CSKvsKKR #CSK #Dhoni #Dhonigambhir pic.twitter.com/Mg2ITthAXg
— Shatadru Sadhu (@ShatadruSadhu) April 8, 2024
دراصل میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی اور گوتم گمبھیر نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ دونوں کے گلے ملنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے ہورہا ہے وائرل ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور اسٹاف ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس دوران گوتم گمبھیر اور ایم ایس دھونی آمنے سامنے آئے اور دونوں ایک دوسرے کو گلے لگالیتے ہیں۔ گلے ملنے کے بعد ایک دوسرے سے ہنس کر باتیں کیں۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل گوتم گمبھیر نے آر سی بی کے خلاف میچ میں وراٹ کوہلی کو گلے لگایا تھا۔ میچ میں ٹائم آؤٹ کے دوران گمبھیر کے کے آر کے کھلاڑیوں سے بات کرنے میدان میں گئے اور اس دوران انہوں نے وراٹ کوہلی کو گلے لگا لیا تھا۔
میچ کی صورتحال کچھ یوں تھی
چیپاک میں کھیلے گئے مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ کپتان شریاس آئر نے ٹیم کی جانب سے 34 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ۔جس میں انہوں نے 3 چوکے لگائے۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز نے 17.4 اوور میں بہت آسانی سے جیت لیا۔ CSK کے لیے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے 58 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 67* رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان گائیکواڑ نے ٹیم کے لیے وننگ چار لگائے تھے۔
بھارت ایکسپریس