Bharat Express DD Free Dish

CSK vs Sunrisers Hyderabad: سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چنئی سپرکنگس نے پہلے اوورمیں رقم کردی تاریخ، اتنے رن بناکر بنایا بڑا ریکارڈ

آئی پی ایل 2026 کے اہم مقابلے میں چنئی سپرکنگس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اس میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے ہی اوورمیں چنئی سپرکنگس نے ایک بڑا ریکارڈ بنایا۔

چنئی سپرکنگس کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم یعنی چیپاک میں چنئی سپرکنگس اورسن رائزرس حیدرآباد کے درمیان آئی پی ایل 2026 کا 63واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ چنئی نے اس میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے ہی اوورمیں چنئی سپرکنگس نے تاریخ رقم کردی۔ چنئی سپرکنگس نے پہلے اوورمیں 17 رن بنائے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے اوورمیں چنئی سپرکنگس کا دوسرا سب سے بڑا اسکورہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے لئے نتیش کمار ریڈی نے پہلے اوورکی گیند بازی کی۔ ریڈی نے نو بال سے آغاز کیا۔ پھرسنجوسیمسن نے فری ہٹ کرکے چھکا لگایا۔ اگلی گیند پرسنجوسیمسن نے پھر چوکا لگایا۔ اس کے بعد تین گیند میں صرف 2 رن بنے، لیکن آخری گیند پرسنجو سیمسن نے چوکا لگا دیا۔ اس طرح سے پہلے اوورمیں 17 رن بنے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلے اوورمیں چنئی سپرکنگس کا یہ دوسرا سب سے بڑا اسکورہے۔ اس سے پہلے چنئی سپرکنگس نے آئی پی ایل 2015 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف ایڈن گارڈن میں پہلے اوورمیں 19 رن بنائے تھے۔

آج بھی نہیں کھیل رہے ایم ایس دھونی

چنئی کے سابق کپتان اورتھالا کے نام سے مشہور ایم ایس دھونی آج بھی نہیں کھیل رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے آج آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ بھی نہیں لیا ہے۔ چنئی کے کپتان ریتو راج گائیکواڑ نے ٹاس کے بعد بتایا کہ دھونی ابھی فٹ نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آگے وہ کھیلتے نظرآسکتے ہیں۔ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ دھونی ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے ہیں۔

سن رائزرس حیدرآباد کی پلیئنگ الیون- ابھیشیک شرما، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہینرک کلاسین، سلل اروڑہ، سمرن روی چندرن، نتیش کمارریڈی، پیٹ کمنس (کپتان)، شیوانگ کمار، ایشان ملینگا، ثاقب حسین اورپرفل ہنگے۔

چنئی سپرکنگس کی پلیئنگ الیون- سنجوسیمسن (وکٹ کیپر)، ریتو راج گائیکواڑ (کپتان)، ارول پٹیل، کارتک شرما، ڈیوالڈ بریوس، شیوم دوبے، پرشانت ویر، عقیل حسین، نوراحمد، انشل کمبوز اوراسپینسرجانسن۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read