ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی۔ ممبئی کےڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دی۔ ملک بھر میں جشن کا سماں تھا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے کھلاڑیوں اور معاون عملے کے لیے 51 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے اسے ہندوستانی خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل نے بھی اس جیت کا موازنہ 1983 کے ورلڈ کپ میں مردوں کی ٹیم کی جیت سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن خواتین کی کرکٹ کی تاریخ کا یادگار دن بن گیا ہے، خواتین کی کرکٹ اب نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔
View this post on Instagram
یہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن
یہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کے لیے ایک یادگار دن ہے،اس تاریخی جیت سے ملک میں خواتین کی کرکٹ کو زبردست فروغ ملے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہمارا کھیل اب نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔”
اس میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 298 رنز بنائے۔ شفالی ورما نے 87 رنز، دپتی شرما نے 58 رنز اور اسمرتی مندھانا نے 45 رنز بنائے۔ ہندوستان کی اوپننگ جوڑی نے 100 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے اچھی شروعات کی لیکن بھارت نے تیزی سے وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ اپنے حق میں کر دیا۔ دپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ شفالی ورما نے بھی گیند کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی لورا ولوارڈٹ نے 101 رنز بنائے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ ان کی ٹیم 246 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی خواتین کرکٹ میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ کھلاڑیوں کی آنکھیں میں خوشی کے آنسو تھےاور قومی پرچم فخر سے لہرا رہا تھا۔
ہندوستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر آئی سی سی سے 4.48 ملین ڈالر
View this post on Instagram
ہندوستانی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر آئی سی سی سے 4.48 ملین ڈالر (تقریباً 40 کروڑ روپے) کی انعامی رقم بھی ملی، جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔ خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے، ICC نے 13.88 ملین ڈالر (تقریباً 123 کروڑ روپے) کی انعامی رقم تقسیم کی، جو 2022 کے ایڈیشن کے لیے دی گئی رقم سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



