Bharat Express DD Free Dish

Ben Stokes Retirement: بین اسٹوکس نے اچانک کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹسٹ کے درمیان کرکٹ کو کہہ دیا الوداع

 انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں تیسرا ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں تیسرا ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کے اسٹار کرکٹ کھلاڑی بین اسٹوکس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے شاندارآل راونڈرمیں سے ایک بین اسٹوکس نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان نے نیوزی لینڈ سے جاری تیسرے ٹسٹ کے درمیان کرکٹ کو الوداع کہا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرکے بین اسٹوکس کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئرکرکے کہا، “انگلینڈ کے اب تک کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بین اسٹوکس نے اس ٹیسٹ میچ کے اختتام پربین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسٹوکس بین، آپ اس ٹیم کے لئے سب سے بہترین کپتان، لیڈراورلیجنڈ رہے ہیں، جس کی اس ٹیم کو کبھی امید بھی نہیں تھی۔ ہم آپ سے بہت پیارکرتے ہیں اورآپ کے ریٹائرمنٹ کے لئے آپ کو ڈھیر ساری نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ انگلینڈ اب پہلے جیسا نہیں رہے گا۔”

انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کے درمیان ناٹنگھم میں تیسرا ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہ ٹسٹ میچ ان کے انٹرنیشنل کیریئرکا آخری میچ ہوگا۔ واضح رہے کہ بین اسٹوکس پہلے ہی ونڈے اور ٹی-20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ وہ صرف ٹسٹ کرکٹ کھیلتے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے کپتان بھی ہیں، لیکن اب نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جا رہا تیسرا ٹسٹ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کیریئر

بین اسٹوکس نے انگلینڈ کے لئے کل 122 ٹسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران 14 سنچریوں کے ساتھ  7,243 رن بنائے۔ وہیں 252 وکٹ حاصل کئے۔ وہ ٹسٹ کرکٹ کے سب سے خطرناک آل راونڈروں میں سے ایک  رہے۔ ونڈے کے 114 میچوں میں بین اسٹوکس کے نام 3,619 رن اور74 وکٹ ہیں۔ وہیں، ٹی-20 انٹرنیشنل میں 43 میچوں میں 585 رن اور26 وکٹ ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read