Bharat Express

Bangladesh vs Afghanistan: افغانستان کو 546 رنوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، بنا ڈالا یہ بڑا ریکارڈ

Bangladesh vs Afghanistan: افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میں بنگلہ دیش نے 21ویں صدی کی سب سے بڑی جیت درج کی۔

بنگلہ دیش نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے خلاف بڑی جیت درج کی۔

Bangladesh won by 546 runs: ڈھاکہ کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 546 رنوں سے شکست دے دی۔ ٹسٹ کرکٹ میں 21ویں صدی میں یہ سب سے بڑی جیت ہے۔

بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگ میں 382 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں افغانستان کی ٹیم 146 رنوں پر سمٹ گئی تھی۔ اس کے بعد بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں 4 وکٹ پر 425 رن بناکر ڈکلیئرکیا اور افغانستان کو صرف 115 رنوں پر سمیٹ دیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے 546 رنوں کی بڑی جیت درج کی۔ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ کی یہ تیسری سب سے بڑی جیت ہے۔

نجم حسین نے دونوں اننگ میں لگائی سنچری

 افغانستان کے خلاف واحد ٹسٹ میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں اورگیند بازوں دونوں نے ہی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلی اننگ میں سلامی بلے باز محمودالحسن نے 76 اور تین نمبر کے بلے باز نجم الحسین شنتو نے 146 رنوں کی شاندار سنچری اننگ کھیلی۔ وہیں مشفق الرحیم نے 47 اور مہندی حسن نے 48 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد گیند بازی میں تیز گیند باز عبادت حسین نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ وہیں تیج الاسلام، مہدی حسن معراج اور شریف الاسلام کو 2-2 کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

دوسری اننگ میں بنگلہ دیش کے لئے ایک بار پھر نجم الحسین شنتونے سنچری لگائی۔ اس بار شنتو نے 124 رن بنائے۔ دونوں اننگ میں سنچری لگانے کی وجہ سے انہیں پلیئرآف دی میچ ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ مومن الحق نے 121 رن بنائے۔ وہیں سلامی بلے باز ذاکر حسین نے 71 اور کپتان لٹن داس نے ناٹ آوٹ 66 رنوں کی اننگ کھیلی۔ وہیں گیند بازی میں تسکین احمد نے چار اور شریف الحسن نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ عبادت حسین اور مہندی حسن معراج کو ایک ایک کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:  Asia Cup 2023: جیت کی گارنٹی ہے یہ بلے باز، سامنے ہو پاکستان تو بن جاتا ہے طوفان

546 رنوں سے ٹسٹ جیت کر بنگلہ دیش نے یہ ریکارڈ توڑ دیا

ٹسٹ کرکٹ میں رنوں کے لحاظ سے بنگلہ دیش کے نام اب تیسری سب سے بڑی جیت ہوگئی ہے۔ اس ریکارڈ فہرست میں پہلے نمبر پر انگلینڈ اور دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے۔ انگلینڈ نے 1928 میں 675 رنوں سے جیت درج کی تھی۔ وہیں، آسٹریلیا نے 1934 میں 562 رنوں سے ٹسٹ میچ جیتا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔