نئی دہلی :ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا، ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ٹیم کو فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے بعد اب جوش ہیزل ووڈ کی انجری کی صورت میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ اس سے قبل مچل اسٹارک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، جب کہ اب آسٹریلیا کے معروف فاسٹ بولنگ اٹیک کی تیسری کڑی جوش ہیزل ووڈ بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ابتدائی چند میچز مس کر سکتے ہیں۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا نے فاسٹ بولر شان ایبٹ کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی، جہاں اسے لیگ مرحلے کے میچز کھیلنے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ جوش ہیزل ووڈ اس دورے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ وہ سڈنی میں ہی رہ کر اپنی ایڑی (Ankle) کی انجری کا ری ہیب جاری رکھیں گے۔ البتہ ٹیم کے لیے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ گلین میکسویل، ناتھن ایلس اور ٹِم ڈیوڈ منگل کے روز کولمبو میں آسٹریلوی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ آسٹریلیا کو جمعرات کے روز نیدرلینڈز کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنا ہے، جب کہ 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
یاد رہے کہ جوش ہیزل ووڈ ایشز سیریز کے بھی تمام میچز نہیں کھیل پائے تھے۔ انہوں نے اس وقت امید ظاہر کی تھی کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تک مکمل فٹ ہو جائیں گے، مگر تاحال ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے سلیکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہیزل ووڈ فی الحال سڈنی میں ہی رہیں گے۔ سلیکٹر ٹونی ڈوڈے میڈے نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب سری لنکا پہنچیں گے۔ڈوڈیمائڈ نے کہا، ’’ہمیں لگا کہ جوش کے لیے یہ زیادہ عملی اور فائدہ مند ہوگا کہ وہ سری لنکا جانے سے پہلے اپنے مانوس ماحول میں ری ہیبیلیٹیشن جاری رکھیں۔ ناتھن ایلس کی واپسی کے بعد ہم نے شان ایبٹ کو فاسٹ بولنگ کور کے طور پر ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں متبادل موجود ہو۔‘‘واضح رہے کہ پیٹ کمنز کی جگہ بین ڈوارشویس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ میتھیو شارٹ کو اسکواڈ سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ میتھیو رینشا کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے آسٹریلوی ٹیم:
مچل مارش (کپتان)، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونلی، ٹِم ڈیوڈ، بین ڈوارشوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمین، گلین میکسویل، میتھیو رینشا شامل ہیں، جب کہ مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


