افغانستان کرکٹ ٹیم۔ (فائل فوٹو)
AFG vs NZ Test Match: جب سے افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہے، تب سے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) افغانستان کرکٹ بورڈ کی مدد کرتا آرہا ہے۔ ایسے میں اب افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے کے لئے تیارہے۔ افغانستان اپنے گھرپرکوئی دوطرفہ سیریزنہیں کھیلتی ہے، جس کے سبب افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنا پہلا ٹسٹ میچ ہندوستان کی سرزمین پرکھیلنے والی ہے۔
Afghanistan to host New Zealand for a test match in India#AfgvsNz #CricketTwitter #Cricket pic.twitter.com/g2iCpjxVWL
— 𝐅𝐀𝐈𝐙𝐀𝐍🇵🇰🤍 (@Faizanali_152) July 23, 2024
TEST CRICKET IN GREATER NOIDA…!!!! 🔥
– Afghanistan will host a Test match against New Zealand in Greater Noida in September. [Gaurav Gupta from TOI]#AFGvsNZ pic.twitter.com/U3xunXixAn
— chanchal sarkar (@cricxnews140982) July 23, 2024
گریٹرنوئیڈا میں ہوسکتا ہے یہ میچ
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے افغانستان پرقبضے کے بعد سے بی سی سی آئی واحد ایسا کرکٹ بورڈ ہے، جو افغانستان کی مدد کررہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، افغانستان اپنا واحد ٹسٹ میچ گریٹرنوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیل سکتی ہے۔ یہ میچ ستمبرمیں ہونے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کوٹیم انڈیا کے ساتھ ہندوستان میں ہی تین میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلنی ہے، جس کا انعقاد اکتوبراورنومبر میں ہوسکتا ہے۔
بی سی سی آئی نے افغانستان کو دے رکھی ہے ہری جھنڈی
رپورٹس کے مطابق، بی سی سی آئی نے افغانستان کو اپنے میچوں کی میزبانی کرنے کی ہری جھنڈی دے رکھی ہے۔ افغانستان کو جولائی میں ہی بنگلہ دیش کے ساتھ ونڈے اور ٹسٹ سیریز کھیلنی تھی، لیکن یہ سیریز ہو نہیں پائی۔ ابھی تک افغانستان کرکٹ ٹیم نے محض 9 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں، جس میں سے ٹیم نے صرف تین میچوں میں جیت اور 6 میچوں میں ہارکا سامنا کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس–