Bharat Express DD Free Dish

سیمی فائنل میں 10 وکٹ سے ہاری ٹیم انڈیا

فائنل میں پہنچا انگلینڈ

نئی دہلی، 10 نومبر(بھارت ایکسپریس): ٹیم انڈیا سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ سے 10 وکٹ سے ہار گئی ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ٹیم انڈیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 168 رن بنائے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے ہاردک پنڈیا نے سب سے زیادہ 64 رن بنائے وہیں وراٹ کوہلی نے 50 رن بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان روہت شرما نے 27 رن بنائے اور سوریہ کمار یاؤ نے 14 رن بنائے۔ اس طرح سے ٹیم انڈیانے انگلینڈ کے سامنے 169 رن کا ہدف رکھا جسے انگلینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گوائیں حاصل کر لیا اور ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پہنچ گیا۔ اب پاکستان اور انگلینڈ کے بیچ کھیلا جائے گا فائنل۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوس بٹلر نے 80 اور الیکس ہیلس نے 86 رنوں کی ناباد پاری کھیلی۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read