راج کمار آنند نے دہلی کے وزیر کے طور پر لیا حلف
نئی دہلی، 3 نومبر (بھارت ایکسپریس): عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے راج کمار آنند کو جمعرات کو یہاں راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے دہلی حکومت میں وزیر کے طور پر عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
آنند نے چیف منسٹر اروند کیجریوال اور چیف سکریٹری نریش کمار کی موجودگی میں حلف لیا۔