Bharat Express DD Free Dish

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گاندھی نگر میں اسکول آف ایکسی لینس کا کیا آغاز

گاندھی نگر کے ایک اسکول میں بچے کے ساتھ بیٹھے وزیر اعظم نریندر مودی

گجرات انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اسکولی تعلیم کے ماڈل پر دعوؤں اور وعدوں کا ہنگامہ جاری ہے۔آج وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز کیا ہے  یہ اسکول 5 جی کی جدید ترین ٹکنالوجیوں اور سہولیات کے ذریعہ اسکولی تعلیم کو جدید بنانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

جس میں پورے گجرات میں 1.5 لاکھ سے زیادہ اسمارٹ کلاس روم بنائے جا رہے ہیں۔ گجرات میں ایجوکیشن ماڈل پر سیاست شروع ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی 3 دن کے گجرات دورے پر ہیں۔

جہاں انہوں نے آج گاندھی نگر کے ایک اسکول میں اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز کردیا ہے۔ اس بیچ وزیر اعظم اسکول کے ایک بچے کے ساتھ ایک ہی بنچ پر بیٹھے نظر آئے۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read