جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ۔ (فائل فوٹو)
سری نگر، 18 نومبر(بھارت ایکسپریس): سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی کے اگلے صدر کے انتخاب کے لیے اگلے ماہ 5 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ توقع ہے کہ عمر عبداللہ ان کے جانشین ہوں گے۔