Bharat Express

ممبئی میں شردھا قتل معاملہ جیسا ایک دوسرا معاملہ آیا سامنے

ممبئی میں شردھا قتل معاملہ جیسا ایک دوسرا معاملہ آیا سامنے

ممبئی، 18 نومبر(بھارت ایکسپریس):  شردھا کے قتل کے بعد ممبئی میں لیو ان میں رہنے والے ایک اور عاشق نے اپنی ہی گرل فرینڈ کو مارنے کی کوشش کی ہے۔ متاثرہ کافی عرصے سے کومے میں تھی۔ ممبئی میں ایک نوجوان نے اپنی ہی گرل فرینڈ کو پانی کے ٹینک  کے اوپر سے نیچے دھکیلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس کی وجہ سے لڑکی تقریباً 18 فٹ نیچے گر گئی اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔ متاثرہ خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے۔ دہیسر پولیس نے اس معاملے میں سر پھرے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں ایک دوسرے کو تقریباً 10 سال سے جانتے تھے اور لیو ان ریلیشن شپ میں رہ رہے تھے۔