نتن گڈکری
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ 15 سال سے پرانی تمام ہندوستانی سرکاری گاڑیوں کو سکریپ( کباڑ) میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس سے متعلق پالیسی ریاستوں کو بھیج دی گئی ہے۔ گڈکری نے یہ بات زرعی نمائش ‘ایگرو ویژن’ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے وزیراعظم کی رہنمائی میں ایک فائل پر دستخط کیے تھے۔ اس کے تحت 15 سال سے پرانی تمام سرکاری گاڑیوں کو ردی میں تبدیل کر دیا جائے گا۔