محکمہ ٹرانسپورٹ نے تغلقی فرمان سے این جی ٹی کے احکامات کو کیا نظر انداز
پرانی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کے این جی ٹی کے احکامات کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے اہلکار سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ پرانی گاڑیوں کی اسکریپنگ کے معاملے میں من مانی جائزہ لے کر ایسا حکم جاری کیا گیا، جس کی وجہ سے عجیب مخمصہ پیدا ہو گیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ٹرانسپورٹ کمشنر آشیش کندرا اس معاملے میں کوئی جواب نہیں دے پا رہے ہیں۔
15 سال سے زیادہ پرانی تمام گاڑیوں کو سکریپ میں تبدیل کیا جائے گا – مرکزی وزیر نتن گڈکری
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ 15 سال سے پرانی تمام ہندوستانی سرکاری گاڑیوں کو سکریپ( کباڑ) میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ اس سے متعلق پالیسی ریاستوں کو بھیج دی گئی ہے۔ گڈکری نے یہ بات زرعی نمائش ‘ایگرو ویژن’ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا، ‘میں نے وزیراعظم کی …