Bharat Express

لکھنؤ میں یزدان کی عمارت کو گرانے کی کاروائی شروع

لکھنؤ میں یزدان کی عمارت کو گرانے کی کاروائی شروع

بھارت ایکسپریس /لکھنؤ میں یزدان کی عمارت کو گرانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔فلیٹ حاصل کرنے والوں  کی طرف سے دائر درخواست پر لکھنؤ ہائی کورٹ نے عمارت کو گرانے پر عبوری روک دینے سے انکار کر دیا۔ موقع پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ ایک مقامی فلیٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ اس میں ہمارے 3 فلیٹ تھے۔ ہم اپنے پیسے واپس چاہتے ہیں۔ RERA نے اس عمارت کو کیسے رجسٹر کیا؟ ایل ڈی اے کو اس عمارت کی حقیقت معلوم کرنے میں 5-6 سال لگے۔ ایل ڈی اے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے یہ کارروائی کر رہا ہے۔ ایل ڈی اے اس کی ذمہ دار ہے۔