Bharat Express DD Free Dish

چنئی نوجیون ایکسپریس کی پینٹری کار میں لگی آگ

چنئی نوجیون ایکسپریس

نئی دہلی، 18 نومبر(بھارت ایکسپریس):  جمعہ کی علی الصبح آندھرا پردیش میں گڈور ریلوے جنکشن کے قریب احمد آباد-چنئی نوجیون ایکسپریس کی پینٹری کار میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والا ہیٹر بند نہیں تھا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 3.45 بجے پوائنٹس مین (وہ شخص جو ریل لائن تبدیل کرتا ہے) نے جیسے ہی ٹرین گڈور پہنچی پینٹری کار سے دھواں نکلتا ہوا دیکھا اور دیگر اہلکاروں کو آگاہ کیا۔ ٹرین کو فوری طور پر گڈور جنکشن پر روک دیا گیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read