Bharat Express DD Free Dish

All India Mushaira & Kavi Sammelan: ’بزمِ صحافت‘ کے زیر اہتمام بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کے اختتامی سیشن میں شاندار آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد، شعر و سخن کی محفل نے جمائے رنگ

آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن میں اقبال اشہر نے صدارت کے فرائض  انجام دیے۔ ڈاکٹر سید فاروق مہمانِ خصوصی اور شالنی سنگھ نے مہمانِ اعزاز ی کے طور پر شرکت کی جبکہ معین شاداب نے ناظم مشاعرہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے۔

نئی دہلی: نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں بھارت ایکسپریس اردو کا معروف کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے سینئر صحافی، دانشور، پالیسی ساز اور ثقافتی شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات اس وقت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، جہاں قومی مکالمے میں اردو صحافت کے کردار، اس کی نئی سمتوں اور بدلتے ابلاغی منظرنامے پر اہم گفتگو ہوئی۔ کے تیسرے نیشنل کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرین رجیجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیاسی، ثقافتی و ادبی اعتبار سے یہ پروگرام نہایت اہم ثابت ہوا، جس میں ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں اردو زبان کے چاہنے والے، ادیب، اسکالرز، صحافی اور طلبہ شریک ہوئے۔

آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن سے سامعین ہوئے محظوظ

اس کانکلیو کا پانچواں اور آخری سیشن آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن تھا جو روایات سے بالکل مختلف اور اپنے انداز کا ایک کامیاب مشاعرہ رہا۔ مشاعرے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شام کے منظر کو مزید حسین اور یادگار بنادیا۔ اقبال اشہر نے مشاعرے کی صدارت کے فرائض انجام دیے۔ ڈاکٹر سید فاروق مہمانِ خصوصی اور شالنی سنگھ نے مہمانِ اعزاز ی کے طور پر شرکت کی جبکہ معین شاداب نے ناظم مشاعرہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے۔ ملک کے الگ الگ حصوں سے شریک شعرا میں اقبال اشہر، شالنی سنگھ، پروفیسر رحمان مصور، انا دہلوی، انامیکا جین امبر، علینہ عترت، معین شاداب، اختر اعظمی، انس فیضی، ہمانشی بابرہ، ڈاکٹر حبیب الرحمن، خوشبو پروین، سفیر صدیقی اور ڈاکٹر نوازش طالب نے اپنے اشعار کے ذریعہ لوگوں کو شعروادب کا پرستار بنادیا۔

نئی نسل کو شعری روایت سے جوڑنے کی کامیاب کوشش

یہ سیشن بزمِ صحافت کے فکری اور صحافتی مباحث کے ساتھ ہندوستان کی مشترکہ ادبی اور تہذیبی روایت کو بھی اجاگر کرنے میں کامیاب رہا۔ اردو اور ہندی شاعری کے ذریعے زبان، ادب، ثقافت اور سماجی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا۔ مشاعرہ اور کوی سمیلن کے ذریعے نئی نسل کو برصغیر کی شعری روایت اور مشترکہ تہذیبی ورثے سے جوڑنے کی کامیاب کوشش کی گئی۔ اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بزمِ صحافت کے اس نیشنل کانکلیو نے اردو صحافت، ادب اور ثقافت سے وابستہ شخصیات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں بدلتے ہندوستان میں اردو کے کردار اور اس کے مستقبل کے امکانات پر سنجیدہ گفتگو کے ساتھ ساتھ شعری ادب کی خوبصورت روایت بھی منظر عام پر آئی ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read