شاہی عیدگاہ واقع مسجد کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی سپریم کورٹ سے خارج ہوگئی ہے۔
متھرا سٹی مجسٹریٹ نے 6 دسمبر کو شاہی عیدگاہ مسجد کے اندر ہنومان چالیسہ پڑھنے کی ہندو تنظیم کی مانگ کو ٹھکرانے پر تنظیم سے وابستہ 16 لوگوں کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔ متھرا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پرکاش سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں کسی تنظیم کی طرف سے اجازت نہیں مانگی گئی ہے۔ تقریب کے لیے ہجوم جمع کرنے کی کوشش کرنے پر اب تک دو افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پچھلے مہینے، اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا (اے بی ایچ ایم) نے اپنے تمام رہنماؤں اور حامیوں پر زور دیا کہ وہ 6 دسمبر کو ہنومان چالیسہ پڑھنے کے لیے شری کرشن جنم بھومی سے ملحق مسجد میں آئیں، جو بھگوان کرشن کی جائے پیدائش مانی جاتی ہے۔
گووند نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سنجے کمار پانڈے نے کہا کہ تقریباً تین درجن لوگوں کو پہلے ہی نوٹس بھیجے جاچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، “جو لوگ جواب دینے اور مطلوبہ ضمانتی بانڈز جمع کرنے میں ناکام رہے، ان کے قابل ضمانت وارنٹ سٹی مجسٹریٹ کی عدالت نے جاری کیے ہیں۔”
دریں اثنا، چودھری نے پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا، “ہم نے ایک پرامن تقریب کا منصوبہ بنایا ہے، پولیس کی مداخلت کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ ہم جائے وقوعہ پر پوجا کرینگے۔”