فائل فوٹو
UP Madrasas: اتر پردیش مدرسہ بورڈ نے مذہبی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم دینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے کہا کہ مدرسہ کے بچے اس سال NCERT (نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ) کے نصاب کا بھی مطالعہ کریں گے۔ دینی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم بھی دی جائے گی۔ نئے تعلیمی سال میں سرکاری مدارس ‘جدید’ تعلیم پر زیادہ توجہ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں- سروے میں یو پی کے 60 اضلاع میں 8496 مدارس غیر تسلیم شدہ
افتخار احمد جاوید نے کہا کہ ‘اب مدرسے کے بچے کمپیوٹر، ریاضی اور سائنس پڑھ سکیں گے۔’ مدارس کا نیا نصاب مارچ میں جاری کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کے جی، ایل کے جی اور یو کے جی جیسی پری پرائمری کلاسز مارچ سے شروع ہوں گی۔
-بھارت ایکسپریس