Bharat Express DD Free Dish

Uniform Civil Code: یکساں سوِل کوڈ معاملہ پر ادھو ٹھاکر کا موقف آیا سامنے،ایوان میں سول کوڈبل کی کرسکتے ہیں حمایت

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) یکساں سول کوڈ کی حمایت کر سکتی ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ رسمی طور پر ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے کسی بھی رہنما نے یکساں سول کوڈ پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے۔ (فائل فوٹو)

Uniform Civil Code: مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیو سینا (یو بی ٹی) یکساں سول کوڈ کی حمایت کر سکتی ہے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ حالانکہ رسمی طور پر اب تک ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے کسی بھی رہنما نے یکساں سول کوڈ پر کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے، لیکن ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی اس بل کی حمایت کرے گی اگر اسے پارلیمنٹ میں لایا جاتا ہے۔

بالا صاحب ٹھاکرے کے تین اہم خواب ہیں – ایودھیا میں رام مندرکی تعمیر، کشمیر سے 370 کو ہٹانا اور ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ۔ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل لا سکتی ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے 20 جون کو ایک پریس کانفرنس میں یو سی سی کی حمایت کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوالات بھی اٹھائے۔
شیوسینا (یو بی ٹی) کے رکن پارلیمان سنجے راوت کا کہنا ہے کہ یکساں سول کوڈ کا مسودہ نہیں آیا ہے۔ ایسے میں یہ کہنا غلط ہے کہ ہم اس کے خلاف ہیں۔ ڈرافٹ آنے کے بعد شیو سینا ادھو بالا صاحب پارٹی اپنا رول واضح کرے گی۔
بھارت ایکسپریس۔


بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read