Bharat Express

Tragic Accident in Chennai: چنئی کے مدورانتھکم میں دردناک حادثہ، 4 افراد کی ہلاکت، 15 سے زیادہ زخمی

بتایا جا رہا کہ بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اپنا کنٹرول کھو دیا۔ زخمیوں کو چنگل پٹو سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔

چنئی کے مدورانتھکم میں دردناک حادثہ

تمل ناڈو: چنئی-تریچی قومی شاہراہ پر مدورانتھکم میں دردناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں مسافروں سے بھری بس ایک لاری سے جا کر ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے چار افراد کی موت اور 15 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا کہ بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اپنا کنٹرول کھو دیا۔ زخمیوں کو چنگل پٹو سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ پڈلام پولیس نے اس واقعہ کی جانکاری دی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: اندور میں خوفناک سڑک حادثہ، ڈمپر سے ٹکرائی کار، 8 لوگوں کی دردناک موت

بھارت ایکسپریس۔