Bharat Express

Anurag Thakur: مودی حکومت کے دور میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی میں کمی آئی ہے: انوراگ ٹھاکر

مرکزی وزیر نے دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان پر بھی تنقید کی۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا  ہےکہ داخلی سلامتی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں امن قائم ہوا ہے

انوراگ ٹھاکر

داخلی سلامتی کے محاذ پر مودی حکومت کے سخت اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر(Anurag Thakur) نے  واضح کیا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ٹھوس اقدامات کی وجہ سے 2014 کے بعد سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں 168 فیصد کی کمی  ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ  ہی انہوں نے شمال مشرق میں انتہا پسندانہ تشدد میں 80 فیصد کمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا۔

پی ایف آئی(Popular Front of India) پر پابندی کا حوالہ دیتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ ایسی تنظیموں کے خلاف حکومت کی سخت کارروائی مستقبل میں بھی جاری رہے گی ۔مرکزی وزیر نے دہشت گردی کے تعلق سے پاکستان پر بھی تنقید کی۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا  ہےکہ داخلی سلامتی کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں امن قائم ہوا ہے۔

دہشت گردوں کو ملنے والی فنڈنگ ​​سسٹم (Funding system)پر حکومت کی طرف سے سخت کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے  انوراگ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کو بڑھانے کے لیے استعمال ہونے والی دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں سزا کی شرح 94 فیصد ہے۔

شمال مشرقی ریاستوں کی حالت کے لیے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے  انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ مشرق کی  لک ایسٹ  پالیسی پر کام کیا اور ان ریاستوں میں ترقیاتی منصوبوں کو 50-50 سال تک لٹکائے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 50 سال سے زیر التوا منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے۔ سڑک، ریل اور آبی راستوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی مودی حکومت کا تحفہ ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے دعویٰ کیا کہ 2014 کے بعد شمال مشرق میں انتہا پسندانہ تشدد میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔ یہی نہیں مرکز میں مودی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 6000 عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔شہری ہلاکتوں کی شرح میں بھی 89 فیصد کمی آئی ہے اور اب شمال مشرق میں امن کا دور آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نکسل ازم کے واقعات میں بھی 265 فیصد کمی آئی ہے۔ مرکزی وزیر نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے اور کھل کر دہشت گردی کے حق میں بولنے پر بھی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

بھارت ایکسپریس۔

Also Read