Bharat Express DD Free Dish

Tamil Nadu Accident: تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن نے اسکول وین حادثے پر کیا دکھ کا اظہار، مالی امداد کا بھی کیا اعلان

انڈین ریلوے نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔ طالب علموں کو لے جانے والی ایک وین نے کڈالور اور الاپپکم کے درمیان واقع ریلوے لیول کراسنگ گیٹ نمبر 170 کو عبور کرنے کی کوشش کی، تبھی اس کی ولوپورم-مائیلادوتھرائی مسافر ٹرین (نمبر 56813) سے ٹکر ہو گئی۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن۔ (فائل فوٹو)

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کڈالور ضلع کے سیمن گوپم میں ہونے والے المناک واقعہ کے بعد معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ منگل کی صبح کڈالور ضلع کے سیمن گوپم میں ریلوے پھاٹک کو عبور کرنے والی ایک اسکول وین کو ٹرین نے ٹکر مار دی، جس میں 3 طلباء کی موت ہو گئی۔ تمل ناڈو کے سی ایم او کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے متاثرہ خاندان کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مرنے والے بچوں کے لواحقین کو چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ سے پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شدید زخمی بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے اور کم زخمی ہونے والے بچوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب اسکول وین بچوں کو لے جا رہی تھی۔ ڈرائیور ریلوے کراسنگ کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران مسافر ٹرین بچوں سے بھری وین سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے بعد وین تقریباً 50 میٹر تک پٹری پر گھسیٹی گئی۔ واقعے میں 3 طلبہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ ڈرائیور سمیت 10 کے قریب طلبہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ریلوے کے مطابق صبح تقریباً 7:45 بجے ہوا حادثہ

انڈین ریلوے نے اس واقعے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا۔ طالب علموں کو لے جانے والی ایک وین نے کڈالور اور الاپپکم کے درمیان واقع ریلوے لیول کراسنگ گیٹ نمبر 170 کو عبور کرنے کی کوشش کی، تبھی اس کی ولوپورم-مائیلادوتھرائی مسافر ٹرین (نمبر 56813) سے ٹکر ہو گئی۔

ریلوے نے حادثے کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دی

ریلوے کی جانب سے ایک ریلیف ٹرین اور میڈیکل ریلیف وین کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ ڈویژنل ریلوے منیجر اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ بتایا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب گیٹ کیپر گیٹ بند کرنے کے لیے آگے بڑھا تو وین ڈرائیور نے گیٹ عبور کرنے کی کوشش کی جو کہ خلاف ضابطہ تھا۔ فی الحال، ریلوے نے اس حادثے کی تحقیقات کے لیے سیفٹی، آپریشنز اور انجینئرنگ برانچ کے عہدیداروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read