کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔فائل فوٹو
کانگریس پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اتر پردیش میں پیپر لیک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا اوروزیر اعظم مودی پر تنقید کی۔ راہل گاندھی نے ویڈیو ٹوئٹ کیا اور کیپشن میں لکھا، ’’لکھنؤ سے پریاگ راج تک، پولیس بھرتی پیپر لیک ہونے پر نوجوان سڑکوں پر ہیں اور وہاں سے صرف 100 کلومیٹر دور وارانسی میں، وزیر اعظم نوجوانوں کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اسی ٹویٹ میں راہل گاندھی خاص بنارسی انداز میں کہا ’کہ ’مودی جی اپنی نانی کو اپنے نا نیہال کی کہانی سنا رہے ہیں’۔
پی ایم مودی نے آج اپنے لوک سبھا حلقہ وارانسی میں کانگریس اور راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ “کانگریس کے لیڈر نے کاشی کی سرزمین پر آکر یہاں کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی کہا ہے، مودی کو گالی دیتے ہوئے اب وہ کاشی کے نوجوانوں پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں، جو اپنے ہوش و حواس کھو چکے ہیں۔ کاشی کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی کہا جا رہا ہے۔
लखनऊ से लेकर प्रयागराज तक पुलिस भर्ती पेपर लीक को लेकर युवा सड़कों पर हैं।
और वहां से मात्र 100 किमी दूर वाराणसी में प्रधानमंत्री युवाओं के नाम पर युवाओं को ही बरगला रहे हैं।
ठेठ बनारसी अंदाज में कहें तो मोदी जी ‘नानी को ननिहाल का हाल सुना रहे हैं’। pic.twitter.com/rjnrdu2ViQ
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) February 23, 2024
کانگریس کی بھارت جوڑو نیا ئے یاترا راہل گاندھی کی قیادت میں منگل کو چندولی، وارانسی اور امیٹھی سے ہوتی ہوئی رائے بریلی پہنچی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ‘میں نے وارانسی میں دیکھا کہ ہزاروں نوجوان شراب پی کر اور موسیقی کے آلات بجا کر سڑک پر لیٹ گئے’۔ آر او ۔ اے آر او بھرتی امتحان میں دھاندلی اور پیپر لیک کے معاملے کو لے کر اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں امیدوار احتجاج کر رہے ہیں۔ کانگریس اس کو لے کر یوگی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔