Bharat Express

Rajkot Rapecase: راجکوٹ میں عصمت دری متاثرہ پر حملہ، شکایت واپس لینے کو کہا

متاثرہ نے الزام لگایا کہ جب اس کا شوہر سود ادا کرنے میں بھی ناکام رہا تو چاوڈا ان کے گھر میں گھس گیا، اس کی عصمت دری کی اور اس کی ویڈیو بنالی۔ اسی مہینے میں، ملزم مبینہ طور پر متاثرہ کو ایک مندر لے گیا اور زبردستی اس کے ماتھے پر ‘سندور’ لگا کر اسے اپنی بیوی قرار دیا۔

راجکوٹ میں عصمت دری متاثرہ پر حملہ، شکایت واپس لینے کو کہا

Rajkot Rapecase: راجکوٹ میں 37 سالہ عصمت دری کا شکار ہونے والی ایک لڑکی پر مبینہ طور پر چاقو سے حملہ  کیا گیا۔ حملہ کے بعد سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد پولیس نے تینوں بدمعاشوں کے خلاف شکایت درج کرنے کی بات کہی ہے۔ متاثرہ کے مطابق، اس کے شوہر نے اس سال فروری میں اجیت سنگھ چاوڈا نامی پرائیویٹ فانینسئر اور اس کے بزنس پارٹنر سے 50,000 روپے ادھار لیے تھے۔ متاثرہ کا شوہر، جو ایک آٹو رکشہ ڈرائیور ہے، قرض کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہا جس  کے بعد چاوڈا  نے اس سے روزانہ 1500 روپے بطور سود ادا کرنے کو کہا۔

متاثرہ نے الزام لگایا کہ جب اس کا شوہر سود ادا کرنے میں بھی ناکام رہا تو چاوڈا ان کے گھر میں گھس گیا، اس کی عصمت دری کی اور اس کی ویڈیو بنالی۔ اسی مہینے میں، ملزم مبینہ طور پر متاثرہ کو ایک مندر لے گیا اور زبردستی اس کے ماتھے پر ‘سندور’ لگا کر اسے اپنی بیوی قرار دیا۔ اس کے بعد ملزم کئی بار متاثرہ کے گھر آیا اور اس کی عصمت دری کی۔

یہ بھی پڑھیں-   High Court Hearing : ہائی کورٹ کی سنوائی سے پہلے آئی پی ایس افسر پر ریپ کا الزام لگانے والی  خاتون  پر  جان لیوا حملہ

راجکوٹ تعلقہ پولیس کی جانب سے شکایت درج کرنے سے انکار کرنے کے بعد، متاثرہ نے عدالت سے رجوع کیا، جس کے بعد عدالت نے پولیس کو عصمت دری کی شکایت درج کرنے کی ہدایت کی۔ متاثرہ نے الزام لگایا کہ جمعرات کو پولیس نے متاثرہ کو اپنا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا لیکن ساتھ ہی  ملزم کو بھی اطلاع دے دی۔

جب چاوڈا کو معلوم ہوا کہ اس کے خلاف شکایت درج کی جائے گی تو وہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ جمعہ کی شام مبینہ طور پر متاثرہ کے شوہر کے پاس پہنچا۔ چاوڈا نے شروع میں رقم دینے کے ساتھ ساتھ قرض کی رقم کی ادائیگی میں چھوٹ دینے کا لالچ دیا۔لیکن اسی دوران جب  ملزم نے متاثرہ کو دیکھا تو اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس پر چاقو سے حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔

-بھارت ایکسپریس