Bharat Express

PM Modi in Ramanathaswamy Temple: اپنے ہاتھوں میں رودرکش کی مالا لے کر وزیر اعظم مودی نے رامیشورم کے ‘انگی تیرتھ’ میں آستھا کی لگائی ڈبکی

تروچیراپلی ضلع کے رنگناتھ سوامی مندر میں پوجا  کے بعد وزیر اعظم مودی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر میں رامناتھ پورم پہنچے۔ یہاں بی جے پی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم مودی نے رامیشورم کے 'انگی تیرتھ' میں آستھا کی لگائی ڈبکی

وزیر اعظم نریندر مودی نے تمل ناڈو کے دورے کے دوران ہفتہ (20 جنوری) کو انگی تیرتھ  کے ساحل آستھا کی ڈبکی لگائی ۔ اس کے بعد انہوں نے بھگوان رامناتھ سوامی مندر میں پوجا کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی ہاتھ میں رودرکش کی مالا پہنے ہوئے نظر آئے۔ پی ایم مودی کو پجاریوں کی طرف سے روایتی تحفہ دیا گیا۔ انہوں نے تمل ناڈو کے قدیم شیو مندر رامناتھ سوامی میں منعقدہ بھجنوں میں بھی حصہ لیا۔

اس مندر کا تعلق رامائن سے ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، تمل ناڈو کے رامناتھ پورم ضلع کے رامیشورم جزیرے میں واقع شیو مندر کا تعلق بھی رامائن سے ہے، کیونکہ یہاں کے شیولنگ کو شری رام نے قائم کیا تھا۔ یہاں بھگوان رام اور دیوی سیتا نے پوجا کی تھی۔

تروچیراپلی ضلع کے رنگناتھ سوامی مندر میں پوجا  کے بعد وزیر اعظم مودی ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر میں رامناتھ پورم پہنچے۔ یہاں بی جے پی کارکنوں اور مقامی لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم مودی تمل ناڈو کے رنگناتھ سوامی مندر کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں۔

وزیر اعظم نے ہاتھی سے آشیرواد لیا تھا۔

پوجا کے دوران وزیراعظم مودی نے روایتی لباس دھوتی اور انگواسترم (شال) پہن کر بھگوان وشنو کے مندر میں پوجا کی۔ وزیر اعظم نے وشنو سنت گرو سری رامانوجچاریہ اور سری چکراتھزوار کے لیے وقف کئی مختلف مذہبی  مقامات پر پوجا کی۔ یہاں اس نے عندل نامی ہاتھی کو گڑ کھلایا اور اس سے آشیر واد بھی لی۔

تمل میں، مندر کے صدر دیوتا کو رنگناتھر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ رنگناتھ سوامی مندر کی جانب سے پی ایم مودی کو انگاوسترم (شال) اور کپڑے پیش کیے گئے۔ مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ کپڑوں کو ایودھیا کے شری رام مندر میں لے جایا جائے گا جہاں سوموار کو رام مندر کا افتتاح ہونا ہے۔

سری رنگم مندر تمل ناڈو کا ایک قدیم وشنو مندر ہے اور اس کا تعلق سنگم دور سے ہے۔ مختلف خاندانوں نے اس مندر کی تعمیر اور توسیع کی۔ اس مندر کی تعمیر میں چول، پانڈیا، ہویسالہ اور وجئے نگر سلطنت کے بادشاہوں نے تعاون کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read