Bharat Express

Petrol consumption surges 9.2% in November: نومبر میں پٹرول کی مانگ میں 9.2 فیصد  کا ہوااضافہ، ڈیزل میں 8.4 فیصد اضافہ

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کی فروخت نومبر 2024 میں سال بہ سال 3.6 فیصد بڑھ کر 650,900 ٹن ہوگئی، جو اکتوبر میں فروخت ہونے والے 636,100 ٹن سے 2.3 فیصد زیادہ ہے۔

پبلک سیکٹر کمپنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نومبر میں ہندوستان میں پٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوا۔ اکتوبر  میں مانگ  میں کمی دیکھی گئی، لیکن تہوار کے موسم کی وجہ سے نومبر میں مانگ میں بہتری آئی۔ پٹرول کی فروخت میں سال بہ سال اضافہ ہوا، جب کہ ڈیزل کی  مانگ میں مانسون کے بعد سے کمی آئی تھی، اور نومبر پہلا مہینہ تھا، جس میں ڈیزل کی  مانگ  میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں سرکاری کمپنیوں کی پٹرول کی فروخت 8.3 فیصد بڑھ کر 31 لاکھ ٹن ہو گئی، جب کہ گزشتہ سال اسی مہینے میں مانگ 28.6 لاکھ ٹن تھی۔ ڈیزل کی مانگ 5.9 فیصد بڑھ کر 72 لاکھ ٹن ہوگئی۔

مانسون کے دوران فروخت ہلکی تھی

مانسون کے مہینوں میں پٹرول اور ڈیزل کی فروخت ہلکی رہی کیونکہ بارش نے گاڑیوں کی نقل و حرکت اور زرعی شعبے کی مانگ میں کمی کردی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بارش کم ہونے کے بعد پٹرول کی مانگ میں اضافہ ہوا ،لیکن ڈیزل کی مانگ سال بہ سال کم ہوتی جارہی ہے۔ اکتوبر میں پٹرول کی فروخت 4.7 فیصد بڑھ کر 29.6 لاکھ ٹن ہو گئی، جب کہ ڈیزل کی مانگ اکتوبر میں تقریباً 11 فیصد بڑھ کر 65 لاکھ ٹن ہو گئی۔ ڈیزل ہندوستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ایندھن ہے، جو کہ استعمال ہونے والی تمام پیٹرولیم مصنوعات کا تقریباً 40 فیصد ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکٹر کا حصہ 70فیصد

نقل و حمل کا شعبہ ہندوستان میں ڈیزل کی کل مانگ میں تقریباً 70 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ زرعی شعبے میں کٹائی کرنے والوں اور ٹریکٹروں کے آپریشن میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ نومبر میں پٹرول کی مانگ نومبر 2022 کے مقابلے میں 16.5 فیصد زیادہ تھی اور کووڈ 19 سے متاثر نومبر 2020 کے مقابلے میں 33.5 فیصد زیادہ تھی۔ اسی وقت  ڈیزل کی مانگ نومبر 2022 کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم تھی، لیکن نومبر 2020 کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جیٹ فیول (اے ٹی ایف) کی فروخت نومبر 2024 میں سال بہ سال 3.6 فیصد بڑھ کر 650,900 ٹن ہوگئی، جو اکتوبر میں فروخت ہونے والے 636,100 ٹن سے 2.3 فیصد زیادہ ہے۔

بھارت ایکسپریس