Bharat Express

علاقائی

Delhi Flood Update: جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نے دہلی کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پانی اب کئی رہائشی علاقوں میں گھسنے لگا ہے۔ سیلاب سے دہلی میٹرو بھی متاثرہونے لگی ہے۔ اس درمیان دہلی پولیس نے احتیاط کے طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں 144 نافذ کردی ہے۔

مہاراشٹر میں این سی پی میں ٹوٹ کے بعد اجیت پوار اور ان کے 8 اراکین اسمبلی نے وزیر عہدے کا حلف لیا تھا، اس کے بعد سے ہی محکموں کی تقسیم سے متعلق میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔

برج بھوشن شرن سنگھ نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ برج بھوشن کا کہنا ہے کہ پرینکا مجھے لے کر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف انتخاب لڑ کر دکھائیں

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر کے ناندیڑ میں کہا کہ کیا پاکستان سے آئی سیما حیدر کا معاملہ لو جہاد نہیں ہے؟ سیما نے کس قانون کے تحت شادی کی؟ ایسے میں بی جے پی پھر سے یو سی سی کی بات کر رہی ہے

مغربی بنگال کے پنچایتی انتخابات میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی اکثریت کے ساتھ انتخابات جیتتی نظر آرہی ہے۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے۔ ٹی ایم سی پارٹی کارکنوں نے جیت کا جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

اجیت پوار نے 2 جولائی کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ان کے ساتھ این سی پی کے آٹھ رہنماؤں نے بھی وزراء کے طور پر حلف لیا، لیکن ابھی تک محکموں کی تقسیم نہیں ہوئی ہے

عدالت نے انڈین مجاہدین سے وابستہ دانش انصاری، آفتاب عالم، عمران خان اور عبیدالرحمٰن کو آئی پی سی کی مختلف دفعات اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ٰ) کے تحت قصور وار ٹھہرایا۔

سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے مغربی بنگال پنچائیت انتخابات کے دوران پیش آئے پُرتشدد واقعات کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے پُرتشدد واقعات کو لے کر مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کو تنقید کا نشانہ بنایا

ٹماٹر کی قیمتوں میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا جارہا ہے ویسے ویسے اس سے متعلق کئی انوکھی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔ ملک بھر میں ان دنوں ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ لوگوں کے درمیان موضوع گفتگو ہے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 5 دنوں کے دوران اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان اور اتر پردیش میں ہلکی سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔