Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرپروفیسرمحمد میاں نے کہا کہ اردویونیورسٹی اپنے طلبا کے لئے معیاری کتابیں تیار کی ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی مزید کتابیں تیار کی جائیں گی۔ اس یونیورسٹی  نے اردومیڈیم طلبا بالخصوص مدارس کےطلبا کے لئے  پروفیشنل کورسیز کا موقع فراہم کرکے ان کے لیے ایک بہتر مستقبل ہموار کرنے میں ایک اہم کردارادا کر رہی ہے۔

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع کانگریس دفتر بدھ کے روز میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ یہاں بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، جس میں دونوں جانب سے لاٹھیاں چلائی گئیں اور پتھراؤ بھی کیا گیا۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد انتظامیہ نے موقع پر بھاری تعداد میں پولیس اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے وزیراعظم مودی نے راہل گاندھی کو اپنی رہائش گاہ پر دھرنے پر بٹھا دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ ہم طلبا کے احتجاج کو پوری حمایت دے رہے ہیں۔

 وکیل نے عرضی میں الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ تک نکالے گئے طلبا کے احتجاجی مظاہرہ کے دوران دہلی پولیس نے مبینہ طورپر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ جنتر منترپر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں نیٹ امتحان کے مبینہ پیپرلیک کے خلاف ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے احتجاج جاری ہے۔ وہیں، سماجی کارکن سونم وانگچک گزشتہ 25 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

ہریانہ کی 63 سالہ خاتون نے عمر کو محض ایک عدد ثابت کرتے ہوئے دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ برسوں بعد دوبارہ تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے والی اس خاتون نے نہ صرف امتحان کامیابی سے پاس کیا بلکہ اب پنچایتی انتخابات میں حصہ لینے کی بھی تیاری کر رہی ہیں۔

کرشن بہاری نورؔ کے شعری کلیات ’’من مُرشد‘‘ کی تیاری کا کام کافی عرصے سے جاری تھا۔ بالآخر یہ خوشگوار انتظار 14 جولائی2026 کو ختم ہوا، جب اردو گھر، نئی دہلی میں ایک پُر وقار جلسے میں اس کا اجرا عمل میں آیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد اگر کمپنی کی جانب سے کسی غلطی یا غفلت کا پتا چلتا ہے تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

آدتیہ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اگر حکومت اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ طلبہ تحریک میں سماج دشمن عناصر شامل ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا انٹیلی جنس نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر سدا بھاؤ کھوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کوئی امتحان پاس نہیں کر سکے،

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے احتجاج کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی بھی حمایت مل گئی۔ سماجوادی پارٹی کے مکھیا کے ذریعہ کانگریس لیڈران کے احتجاج کو حمایت ملنا عام آدمی پارٹی کے لئے جھٹکا مانا جا رہا ہے۔

 فوج نے کہا ہے کہ بچاؤ مہم جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی وسائل بھی فوری طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ فوج نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ملک کے عوام کے ساتھ کھڑا رہنا اس کی ذمہ داری ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔