Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اڈانی انٹرپرائزز کی کچ کاپر اور کاراول منرلز نے بڑے آسٹریلوی تانبا پروجیکٹ کو تیز کرنے کے کرنے کے مقصد سے اسٹریٹجک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں کمپنیوں نے ماحولیاتی، سماجی اور حکمرانی (ESG) کے شعبے میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے، جو ذمہ دار کان کنی اور پائیدار سپلائی چین کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی 8 نومبر کو شام تقریباً 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں ’قانونی معاونت فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے‘پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبئی کی جانب سے دیو دیوالی کے موقع پر ’’ہندو سنواد مہوتسو‘‘  کا پروگرام وارانسی کے گنگا گھاٹ سے گنگا آرتی اور دیو دیوالی کے لائیو ٹیلی کاسٹ کے ذریعے ممبئی کے تمام لوک سبھا حلقوں میں 8 مقامات پر منعقد کیا گیا۔

آر جے ڈی کی ترجمان پرینکا بھارتی نے دعویٰ کیا کہ داناپور کے نصیر گنج گھاٹ پر ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں کا الزام ہے کہ پولیس کشتی کو بوتھ تک نہیں جانے دے رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کیا اس معاملے کا نوٹس لے کر اپنی غیرجانبداری دکھائے گا؟

آر جے ڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران عظیم اتحاد کے مضبوط بوتھوں پر سست رفتار ووٹنگ کرانے کے مقصد سے وقفے وقفے سے بجلی کاٹی جا رہی ہے۔ جان بوجھ کر ووٹنگ کی رفتار کم کی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران دوپہر ایک بجے تک مجموعی طور پر 42.31 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ 18 اضلاع میں ہونے والی پولنگ کے دوران گوپال گنج میں 46.73 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ درج ہوا، جبکہ لکھی سرائے میں 46.37 فیصد اور بیگوسرائے میں 46.02 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

پروگرام کا مرکزی موضوع ”یونٹی اِن ڈائیورسٹی _کلچرزکا جشن، دلوں کا اتصال“ تھا، جس نے بھارت کے مختلف صوبوں کی ثقافتوں کوایک پلیٹ فارم پریکجا کیا۔ اس موقع پر متعدد ممتازشخصیات کوقومی وسماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنگل راج کے دور کے حکمران خود کو عوام کا ’’مائی باپ‘‘ سمجھتے تھے، جبکہ ان کے نزدیک عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’مودی کسی کا مائی باپ بننے نہیں آیا۔ میرے لیے عوام ہی میرے مائی باپ ہیں۔ میں آپ کا خادم ہوں، آپ ہی میرے مالک ہیں۔‘‘

شانوی نے بتایا کہ چونکہ پی ایم مودی بھاگلپور کی سرزمین پر تشریف لا رہے ہیں، اس لیے ہم سب کا فرض ہے کہ ان کا پُرجوش استقبال کریں۔ سب لوگ اپنی اپنی طرف سے تیاری کر کے آئے ہیں۔ میں نے بھی پی ایم مودی کا استقبال کرنے کے لیے یہ خاکہ بنایا ہے۔

حنا شہاب نے کہا کہ ہم لوگ سبھی سماج کو ساتھ لے کرچلنے والے لوگ ہیں۔ اوپروالے پرہمیں پورا بھروسہ ہے، رگھو ناتھ پورکی عوام پربھروسہ ہے، جو بھی ہوگا بہت ہی اچھا ہوگا۔ بہار میں ہماری حکومت بن رہی ہے۔