Gold-Silver price: چاندی کی قیمتوں میں ہوا بڑا دھماکہ؛ سونا بھی پہنچا اتنے لاکھ کے پار؛ جانیے آج کی تازہ قیمتیں
سرفہ بازار میں آج سونا اور چاندی کی قیمتوں نے تمام گزشتہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ جہاں چاندی ایک ہی دن میں 10,000 روپے بڑھ کر 2.63 لاکھ روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی، وہیں 24 کیریٹ سونا بھی تقریباً 1.40 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
Faiz Elahi Mosque: کیوں سرخیوں میں ہے دہلی کی تاریخی فیض الہی مسجد؟ آئیے دیکھتے ہیں مسجد کی تاریخ اور کیا ہے تنازع کی وجہ؟
ترکمان گیٹ کی صدیوں پرانی مسجد کے اطراف مبینہ تجاوزات کے خلاف بلڈوزر کارروائی، پولیس و ایم سی ڈی کی وضاحت۔ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے اس وقت دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جب ایم سی ڈی نے یکم جنوری کو مبینہ تجاوزات پر نشانات لگائے اور سات جنوری کو انہدامی کارروائی کی اطلاع دی۔
26 hardcore naxalities surrender: ختم ہوا دہشت کا سفر! سُکما میں 26 خطرناک نکسلیوں نے ڈال دیے ہتھیار ، اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں پھیلاتے تھے دہشت
چھتیس گڑھ کے سُکما میں نکسلی تشدد کے درمیان امن کی کوشش دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک ساتھ 26 ہارڈکور نکسلیوں نے ہتھیار ڈال کر مرکزی دھارے میں واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Siddaramaiah has made history: سدارامیا نے تاریخ رقم کر دی، دیوراج اُرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ڈی کے شیوکمار نے دی مبارکباد
کرناٹک کے سب سے طویل عرصے تک وزیر اعلیٰ رہنے والے رہنما بنے سدارامیا، ڈپٹی سی ایم نے قرار دیا تاریخی لمحہ۔ اس موقع پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا: ’’یہ ایک تاریخی کامیابی ہے، سدارامیا کا نام تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔ میں انہیں دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘‘
Mandla name change protest: وزیر، رکن پارلیمنٹ اور کلکٹر… سب کے پتلے جلائے گئے! آخر کیوں سلگ اٹھا پُرسکون رہنے والا منڈلا؟
مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں نام تبدیل کرنے کے معاملے پر سیاسی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ کابینہ وزیر سمپتیا اُئیکے کے بیان کے بعد آدیواسی سماج سڑکوں پر نکل آیا ہے۔
Turkman Gate demolition: فیض الہی مسجد کے قریب ایم سی ڈی کی کارروائی کے دوران ہنگامہ میں دہلی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا
فیض الہی مسجد کے قریب انہدامی کارروائی کے دوران پیش آنے والے پتھراؤ کے واقعے میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔
PM Modi announces pariksha pe charcha 2026: سال 2026 کے بورڈ امتحانات سے پہلے ’پریکشا پہ چرچا‘،ایگزام واریئرز سے بات چیت کریں گے پی ایم مودی ،جانیے انہوں نے کیا کہا
پریکشا پہ چرچا 2026 کا اعلان: وزیر اعظم مودی نے #ParikshaPeCharcha 2026 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ وہ طلبہ کے ساتھ امتحانی دباؤ کم کرنے اور خود اعتمادی بڑھانے کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا-مجھے ایگزام واریئرز کے سوالات کا انتظار رہے گا!
Amartya Sen election commission SIR notice: نوبیل انعام یافتہ امرتیہ سین کو الیکشن کمیشن کا نوٹس، SIR ڈیٹا میں والدہ سے صرف 15 سال چھوٹے دکھائے گئے
نوبیل انعام یافتہ امرتیہ سین کو الیکشن کمیشن نے SIR سے متعلق ایک نوٹس بھیجا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ نوٹس ڈیٹا میں موجود ٹائپو (تحریری) غلطی کی وجہ سے جاری کیا گیا تھا۔ اس معاملے پر ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بنگال کی توہین قرار دیا ہے۔
Singer Neha Singh Rathore: متنازع پوسٹ معاملہ: نیہا سنگھ راٹھور کو سپریم کورٹ سے عبوری راحت
لوک گلوکارہ اور سماجی کارکن نیہا سنگھ راٹھور کو پہلگام دہشت گرد حملے سے متعلق مبینہ متنازع سوشل میڈیا پوسٹس کے معاملے میں بدھ کے روز سپریم کورٹ آف انڈیا سے بڑی عبوری راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ان کی گرفتاری پر فی الحال روک لگا دی ہے، جس سے انہیں فوری قانونی تحفظ مل گیا ہے۔
Amroha Crime News: امروہہ میں چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ درندگی، پولیس کی فوری کارروائی، ملزم گجندر سنگھ گرفتار
اتر پردیش کے امروہہ ضلع سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں نانی کے گھر آئی چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں ملزم گجندر سنگھ کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کر لیا۔ ملزم کے پاؤں میں گولی لگی ہے اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔





