Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

آر ایس ایس لیڈر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار نے اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں تعلیمی ماہرین اور سماجی لیڈروں کی موجودگی میں انہوں نے تعلیم کو کردار، انصاف اور قومی ترقی کے لیے محرک قرار دیا۔

مہایگیہ کے دوران سوامی ابھیشیک برہمچاری نے دیوی للیتا کی خصوصی عبادت کی اور ملک کی خوشحالی، امن اورعوام کی بھلائی کے لیے دعائیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رسومات اجتماعی ترقی کو فروغ دینے اور روحانی اقدار کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہیں۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے قومی اردوکونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے شال پوشی ومومنٹوکے ذریعہ ان تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا اوراستقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بولی جانے والی بے شمارزبانوں میں اردوزبان کئی  اعتبارسے منفرد ہے۔ اردوکا کوئی مخصوص علاقہ نہیں، لیکن اردو ہرعلاقے میں بولی اورسمجھی جاتی ہے۔ 2047 میں جب ملک وکست بھارت کا جشن منا رہا ہوگا، اس وقت ملک کی زبانوں کا کرداربھی قابل دید ہوگا۔ اس لئے اردوزبان کی ترقی کے لیے اسے نئی ٹیکنالوجی سے جوڑنا اور نئے تقاضوں کے مطابق بنانا ضروری ہے۔

بہارکے پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو 31 سال پرانے معاملے میں پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ پپویادو رات کا حوالہ دیتے رہے، لیکن پولیس نے ایک نہیں سنی اورانہیں گرفتارکرکے لے گئی۔

کانگریس کے راجیہ سبھا رکن عمران پرتاپ گڑھی نے بی جے پی کی حکومت میں اقلیتی طبقہ کو مستقل نشانہ بنائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے موجودہ حالات کو فکر انگیز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بریلی کے خالی گھر میں نمازپڑھنے والوں پرپولیس مقدمہ درج کرتی ہے، کرسمس کی تیاری کرتے ہوئے عیسائیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوتا ہے، مدھیہ پردیش کے بیتول میں محمد نعیم کے بنوائے اسکول پربلڈوزرچلا دیا جاتا ہے

پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ بہار پولیس نے پٹنہ کے مندیری علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر مذہب کی بنیاد پر سیاست، اقلیتی خوشنودی اور سماجی انصاف کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے مذہب پر مبنی ریزرویشن سے متعلق حالیہ بیانات اور اقدامات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مناسب وقت پر کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ مجوزہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ بھارت کے لیے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے مؤثر اور عوامی مفاد میں استعمال کا ایک طاقتور ذریعہ بن کر ابھرے گا اور یہ سمٹ ملک کو عالمی اے آئی قیادت کے صفِ اول میں کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وہ اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں منعقدہ بلیک سوان سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں۔

ویشالی پولیس نے سونا لوٹنے کے معاملے میں مطلوب بدنام زمانہ مجرم پرنس کو انکاؤنٹر میں مار گرایا ہے۔ پرنس کو سبودھ سنگھ گینگ کا ماسٹر مائنڈ مانا جاتا تھا۔ اس گینگ پر ملک کی 7 ریاستوں میں 300 کلوگرام سے زائد سونا لوٹنے کا الزام ہے۔

یو جی سی کے نئے قوانین اور فلم ’گھوس خور پنڈت‘ کے تنازع پر شیوسینا (یو بی ٹی) کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیر لیا۔ انہوں نے فلم کے عنوان کو شرمناک قرار دیا، جبکہ یہ معاملہ عدالت تک پہنچ چکا ہے۔