ایودھیا میں پی ایم مودی
PM Modi In Ayodhya: لوک سبھا انتخابات-2024 کے مد نظر، وزیر اعظم نریندر مودی اتر پردیش میں انتخابی ریلیاں کرتے ہوئے ایودھیا پہنچے۔ نئے سال کے آغاز پر ہی انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب میں رام کی مورتی کی پران پرتیشٹھا کرائی تھی۔ اس خوبصورت مجسمے کی ‘رام للا’ یعنی بالک رام کی شکل میں پوجا کی جا رہی ہے، ہر روز لاکھوں عقیدت مند وہاں آتے ہیں۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Ayodhya has been decorated ahead of Prime Minister Narendra Modi’s visit to Ram Janmabhoomi temple and roadshow today. pic.twitter.com/QnENKFwfyt
— ANI (@ANI) May 5, 2024
آج وزیر اعظم نریندر مودی بھی ‘رام للا’ کے درشن کرنے پہنچے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈران نے کہا کہ 5 مئی کی شام کو وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر میں جائیں گے اور پوجا کریں گے۔ رام للا کے درشن کے بعد وہ ایودھیا میں روڈ شو بھی کریں گے۔

اس موقع پر ایودھیا میں شاندار سجاوٹ کی گئی ہے۔ ہر طرف بھگوان رام کی تصویریں نظر آتی ہیں۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Preparation underway at Ayodhya’s Ram Temple ahead of PM Narendra Modi’s visit to Ayodhya.
PM will perform darshan and pooja at Ram Mandir and hold a roadshow in Ayodhya. pic.twitter.com/fYQLY3p0fK
— ANI (@ANI) May 5, 2024
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



