Bharat Express

علاقائی

آئی ایم ڈی نے مانسون کے علاوہ ریمل سے متعلق کہا کہ ساحلی بنگلہ دیش اورملحقہ ساحلی مغربی بنگال پرگزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران 15 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارکے ساتھ تقریباً شمال کی طرف بڑھ گیا ہے۔

اجے کمار اتوار (26 مئی) کو سرحدی چوکی بھانو پر تعینات تھے۔ شدید گرمی کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ اس کے بعد انہیں علاج کے لیے رام گڑھ اسپتال لے جایا گیا۔ سپاہی کی موت آج یعنی پیر (27 مئی) کی صبح اسپتال میں ہوئی۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال نے الزام لگایا ہے کہ 13 مئی کوان کے ساتھ سی ایم ہاؤس میں مار پیٹ ہوئی۔ انہوں نے مارپیٹ کا الزام ویبھوکمارپرلگایا ہے۔

بنگال میں سمندری طوفان کی وجہ سے اب تک 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہاں ایک 80 سالہ خاتون پر درخت گرنے سے جاں بحق ہو گئی۔ اس سے قبل شدید بارش کے باعث گھر کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

17 مئی کو سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس دوران عدالت نے انہیں باقاعدہ ضمانت کے لیے نچلی عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت دی تھی۔

اس سمندری طوفان ریمل کی وجہ سے کولکاتہ ہوائی اڈے سے آنے والی ہر پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق، اتوار کی دوپہر سے پیر کی صبح 9:00 بجے تک کولکاتہ ایئرپورٹ سے کوئی پرواز ٹیک آف نہیں کرے گی۔

ہماچل بی جے پی نے لاہول سپتی سے چھ عہدیداروں کو نکال دیا ہے۔ یہ کاروائی پارٹی امیدوار کے خلاف کام کرنے پر ہوا ہے۔ ہماچل میں بی جے پی سے نکالے گئے تمام عہدیداروں پر پارٹی امیدوار روی ٹھاکر کے خلاف کام کرنے کا الزام ہے۔

اسد الدین اویسی نے کہا، ’’جنرل پانڈے کو دی گئی توسیع صرف ایک ماہ کے لیے ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک عارضی اقدام ہے، جو بنیادی طور پر اس حکومت کی حکمرانی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

کولکتہ ہوائی اڈے کے حکام نے اتوار کی دوپہر سے 21 گھنٹے کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ہے۔ مزید برآں، مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے نے کئی ٹرینیں منسوخ کر دیں۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں وہ کہتے تھے کہ میں پردھان سیوک ہوں۔ 2019 میں اس نے کہا کہ میں چوکیدار ہوں اور آج کہہ ر ہے ہیں کہ میں بھگوان کا اوتار ہوں۔