Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

بہار اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے احتجاج کرنے والے بی جے پی لیڈروں پر لاٹھی چارج کیا۔ اس واقعہ میں  بی جے پی کے ایک لیڈر کی موت ہو گئی ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہے پر پولس نے طاقت کا استعمال کیا

حکومت نے قابل تجدید توانائی پر توجہ مرکوز کرکے ماحولیات کے تئیں اپنی وابستگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ 2015 میں، وزیراعظم مودی نے 2022 تک 175 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو نصب کرنے کے ہدف کا اعلان کیا۔

رواں برس  چھتیس گڑھ میں ہونے والے اسمبلی  انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاست میں اس دفعہ بی جے پی  تین بار کے وزیر اعلیٰ رمن سنگھ کے چہرے کو وزیر اعلی کے امیدوار کے طورپر پیش نہیں کرے گی بلکہ براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر انتخابی میدان میں اترے گی۔

گریٹرنوئیڈا کے گلیکسی پلازہ میں خطرناک آتشزدگی کے بعد لوگ پلازہ سے کودنے لگے۔ آگ لگنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہونا بتایا جار ہا ہے۔ حادثہ گریٹرنوئیڈا میں پیش آیا۔ گور سٹی ایک کے اوینیو ایک کی تیسری منزل میں یہ آگ لگی ہے اور یہ بسرکھ تھانے کا معاملہ ہے۔

جمنا کے مسلسل بڑھتے ہوئے پانی کے سطح نے دہلی کے باشندوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ وہیں دہلی میں جمنا ندی مسلسل وکرال ہوتی جا رہی ہے۔ پانی کی سطح 45 سال کے ریکارڈ کو توڑ کر 108 میٹر کے پار پہنچ چکا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے تمام نچلے علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

جمعرات کے روز جیسے ہی بہاراسمبلی کا سیشن شروع ہوا، بی جے پی اراکین اسمبلی ویل میں آکرہنگامہ کرنے لگے۔ جس کے بعد مارشلوں نے دو بی جے پی اراکین اسمبلی کو ایوان سے باہرکر دیا۔ اس کے بعد بھی بی جے پی لیڈران کی طرف سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔

حادثہ غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے میں بہرام پور کے قریب پیش آیا تھا۔ جہاں مخالف سمت سے بس آ رہی تھی۔ تبھی سامنے سے آرہی ایس یو وی کو بس نے ٹکر مار دی تھی۔

Delhi Flood Update: جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نے دہلی کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پانی اب کئی رہائشی علاقوں میں گھسنے لگا ہے۔ سیلاب سے دہلی میٹرو بھی متاثرہونے لگی ہے۔ اس درمیان دہلی پولیس نے احتیاط کے طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں 144 نافذ کردی ہے۔

مہاراشٹر میں این سی پی میں ٹوٹ کے بعد اجیت پوار اور ان کے 8 اراکین اسمبلی نے وزیر عہدے کا حلف لیا تھا، اس کے بعد سے ہی محکموں کی تقسیم سے متعلق میٹنگوں کا دور چل رہا ہے۔

برج بھوشن شرن سنگھ نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پر جوابی حملہ کیا ہے۔ برج بھوشن کا کہنا ہے کہ پرینکا مجھے لے کر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان میں ہمت ہے تو میرے خلاف انتخاب لڑ کر دکھائیں