Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

 بدھ کی شام بی جے پی کے قومی دفتر میں جی-20 کے کامیاب انعقاد کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کا والہانہ استقبال کیا گیا تھا۔

لداخ  میں محکمہ اینمل /شیپ ہسبنڈری کے سکریٹری رویندر کمار نے آج لیہہ میں محکمہ حیوانات کے مختلف فارموں کا دورہ کیا تاکہ کیپیکس/خصوصی ترقیاتی پیکیج کے تحت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔

حال ہی میں کانگریس نے سی ڈبلیو سی کی فہرست جاری کی تھی، جس میں جنوب ہند سے راجیہ سبھا رکن سید ناصر حسین کو شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد سے پورے جنوب خاص طور پر کرناٹک میں والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔

مرکزی زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر بریگیڈیئر۔ ڈاکٹر بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) نے لداخ میں آیوشمان بھاوا مہم کے ریاستی سطح کے لانچ ایونٹ کی صدارت کی۔اس مہم کا آغاز ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ انکم ٹیکس ٹیم اعظم خان کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے ٹرسٹ اور اکاؤنٹس کے لین دین کی چھان بین کر رہی ہے۔ چھاپے کے دوران اعظم خان کے اہل خانہ گھر میں موجود رہے۔

محبت کے لئے مذہب کی دیوار توڑ دی اور بریلی کی اقرا بی نام کی مسلم لڑکی نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا۔ اقرا نے اپنے عاشق آکاش کے ساتھ شادی کرلی۔ گزشتہ 8 ستمبر کو شادی کے بعد اس نے کہا کہ اس نے اپنی مرضی سے سناتن دھرم اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (STPs) کے اہم موضوع اور علاقے میں صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی حالات کو بہتر بنانے میں ان کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔

احد کہتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا۔ اسے یہ کہتے ہوئے ذرا بھی شرم نہیں آتی کہ اس کے والد پنکچر ٹھیک کرنے کا کام کرتے ہیں لیکن اب وہ اپنے والد شہزاد احمد کو آرام دینا چاہتے ہیں۔

مسوری کے ہوم اسٹے میں ایک نوجوان کے قتل معاملے میں سنسنی خیزانکشاف ہوا ہے۔ الگ الگ مذہب سے ہونے کے سبب عاشق کے ذریعہ شادی سے انکار کرنے کے بعد معشوقہ نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سکریٹری سنجیو کھروار نے کہا کہ PMAY-U کے فوائد علاقے کے ہر اہل شہری تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے تمام عہدیداروں سے کہا کہ وہ لداخ کے رہائشی منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔