Hanuman Flag Removal Row: ‘ہنومان جھنڈا’ ہٹانے پر منڈیا میں حالات کشیدہ ، بی جے پی-جے ڈی ایس کا مظاہرہ، سی ٹی روی نے کہا – طالبانی پرچم لگانے کا …
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اپوزیشن بی جے پی اور جے ڈی ایس پر الزام لگایا کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے جھنڈے کو ہٹانے کے معاملے پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کر رہی ہے
جے آئی آئی ٹی، نوئیڈا میں انوویشن، ڈیزائن اور انٹرپرینیورشپ کا 5 روزہ بوٹ کیمپ، طلباء کو تکنیکی معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز
فیلکس اسپتال کے چیرمین ڈاکٹر ڈی کے گپتا نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ملک میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس ضروری سرگرمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
Suvendu Adhikari Remarks: سویندو ادھیکاری کا راہل گاندھی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ ،کانگریس لیڈر نے کرایا مقدمہ درج
مبینہ ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما سمن رائے چودھری نے کہا کہ بنگال میں حزب اختلاف کے رہنما کے ذریعہ انڈیا اتحاد کے مرکزی چہرے راہل گاندھی کے خلاف اس طرح کی توہین آمیز زبان استعمال کرنا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔
Rajya Sabha Election 2024: اتر پردیش کی 10 راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے الیکشن کی تاریخوں کا اعلان،ان ارکان پارلیمنٹ کی میعاد ہوگی ختم
الیکشن کمیشن کے دریعہ جاری کردہ ہدایت کے مطابق کاغذات نامزدگی 8 فروری سے شروع ہوں گے اور کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 15 فروری ہے۔
Ban On SIMI: اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا پر عائد پابندی 5 سال کے لئے بڑھائی گئی، وزارت داخلہ نے جاری کیا حکم
مرکزی وزارت داخلہ نے ایک نیا حکم جاری کرتے ہوئے پہلے سے ہی ممنوعہ تنظیم سیمی پرپانچ سال کے لئے پابندی بڑھا دی ہے۔ یہ کارروائی یواے پی اے قانون کے تحت کی گئی ہے۔
Pariksha Pe Charcha 2024: امتحانات کے تناؤ سے نبردآزمائی، طلبا کی جسمانی و ذہنی تندرستی کے مابین توازن قائم کرنا ضروری
ہمیں ایسا سازگار ماحول فراہم کرنا چاہئے جہاں طلبا اپنی تشویشات پر تبادلہ خیالات کر سکیں اور اپنے والدین اور اساتذہ سے مدد حاصل کر سکیں۔ دباؤ ذہنی پریشانی یا دیگر ذہنی صحتی چنوتیوں سے نمٹنے کے لیے مشاورتی خدمات تک رسائی کی سہولت ادارہ جاتی ترجیح ہونی چاہئے۔
Jairam Ramesh Slams Nitish Kumar: ‘حلف کے بعد مفلر لینے راج بھون پہنچے وزیر اعلی نتیش، گورنر ہوئے حیران ، بولے 15 منٹ بھی نہیں گزرے’، جے رام رمیش کا طنز
جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کہا، ''حلف لینے کے بعد نتیش کمار اپنا مفلر راج بھون میں بھول گئے۔ جب وہ اپنا مفلر لینے راج بھون گئے تو گورنر حیران رہ گئے کہ اس بار 15 منٹ بھی نہیں گزرے۔
Shahi Idgah Masjid Dispute Case: شاہی عید گاہ معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی، اے ایس آئی سروے پرعائد رہے گی پابندی
عدالت عظمیٰ نے پیر (29 جنوری) کو الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پراسٹے کو بڑھا دیا، جس میں شاہی عید گاہ مسجد کے لئے کمیشن تشکیل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔
Gyanvapi Mosque Case: گیان واپی مسجد کی سروے کے بعد اب وضو خانہ کے سروے کا مطالبہ، ہندو فریق نے سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی
حال ہی میں گیان واپی مسجد کی سروے رپورٹ سامنے آئی تھی، جس میں ہندو فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسجد کے تہہ خانہ میں مورتیاں ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ جبکہ مسلم فریق نے سروے پر سوال اٹھائے ہیں۔
آئی ٹی انجینئر نے گرل فرینڈ کو ہوٹل میں گولی مار کر قتل کردیا، قتل کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی
پولیس افسر نے کہا، 'قتل کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے۔ اس سلسلے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفصیلی تحقیقات جاری ہے۔





