Bharat Express

Gym trainer stabbed to death in South Delhi’s Devli Extension: دہلی میں شادی سے چند گھنٹے پہلے جم ٹرینر کا قتل، مقتول کے باپ پر قتل کا الزام، پولیس کر رہی ہے تلاش

خاندان کے ایک اور ممبڑ جے پرکاش سنگھل نے کہا، ”پورے خاندان کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ اسے کس نے قتل کیا ہے۔ ہم نے کوئی چیخ نہیں سنی کیونکہ گھر کے قریب ڈھول بجا رہے تھے۔

نئی دہلی: ایک 29 سالہ جم ٹرینر کو اس کی شادی سے چند گھنٹے قبل جمعرات کے روز جنوبی دہلی میں اس کے گھر میں قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ جم ٹرینر کے چہرے اور سینے پر 15 وار کیے گئے۔ پولیس اس قتل کیس کے کلیدی ملزم جم انسٹرکٹر کے والد کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول گورو سنگھل کے چھوٹے بھائی اور ایک رشتہ دار کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

جنوبی دہلی کے دیولی ایکسٹینشن کی واردات

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی دہلی کے دیولی ایکسٹینشن علاقے میں پیش آیا۔ پولیس افسر نے کہا، ’’قتل کے پیچھے کا مقصد ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اب تک معلوم ہوا ہے کہ باپ بیٹے کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ کلیدی ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی سب کچھ واضح ہو گا۔

 جمعرات کو طے تھی سنگھل کی شادی

جنوبی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس انکت چوہان نے کہا کہ پولیس کو تقریباً 12.30 بجے فون پر واقعہ کی اطلاع ملی۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد گورو کے گھر والے اسے قریبی اسپتال لے گئے، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا، “سنگھل کی شادی کی تقریب جمعرات کو طے تھی… یہ ایک ‘ارینجڈ میرج’ تھی۔”

خاندان سے وابستہ افراد پر شبہ نہیں

حالانکہ، سنگھل کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں خاندان سے وابستہ کسی پر کسی قسم کی گڑبڑی کا شبہ نہیں ہے۔ مقتول کے چچا نے بتایا کہ مجھے آدھی رات کے قریب اپنے بھتیجے کے قتل کے بارے میں فون آیا۔ میں فوراً گھر آگیا۔ جب میں وہاں پہنچا تو گورو کے گھر والے اسے اسپتال لے گئے تھے… ہمیں خاندان کی طرف سے کسی گڑبڑی کا شبہ نہیں ہے۔”

سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے پولیس

خاندان کے ایک اور ممبڑ جے پرکاش سنگھل نے کہا، ”پورے خاندان کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ اسے کس نے قتل کیا ہے۔ ہم نے کوئی چیخ نہیں سنی کیونکہ گھر کے قریب ڈھول بجا رہے تھے۔ پولیس معاملے کی صحیح تفتیش کرے اور ملزمان کو گرفتار کرے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گورو کے چہرے اور سینے پر 15 سے زائد وار کیے گئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ وہ علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read