Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھا کہ “رام کرشن مٹھ اور رام کرشن مشن کے قابل احترام صدر شریمت سوامی سمرانند جی مہاراج نے اپنی زندگی روحانیت اور خدمت کے لیے وقف کر دی۔

پنجاب میں برسراقتدارعام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پنجاب سے رکن پارلیمنٹ اورجالندھر سیٹ سے پارٹی امیدوارسشیل کماررنکو آج باضابطہ طور پربی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا شوگرلیول مسلسل اوپر نیچے ہو رہا ہے۔ کیجریوال کا شوگرلیول 46 تک پہنچ گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شوگر لیول کا اتنا نیچے جانا بہت خطرناک ہے۔

موئترا نے عرضی میں مطالبہ کیا تھا کہ اس کیس سے متعلق کوئی خفیہ یا غیر تصدیق شدہ معلومات میڈیا میں نشر نہ کی جائیں۔ انہوں نے 19 میڈیا تنظیموں کے نام لیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں کسی بھی غیر تصدیق شدہ، جھوٹے، ہتک آمیز مواد کو نشر کرنے یا شائع کرنے سے روکا جائے۔

سماجوادی پارٹی کے رامپور کے ضلع صدر نے اعظم خان کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ یہاں کی ضلع یونٹ چاہتی تھی کہ سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو یہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں۔

محب اللہ ندوی کے رام پور سے الیکشن لڑنے کی خبر کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات بھی کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

پولیس ٹیم علاقے کے چپوربھٹی گاؤں کے نزدیک تلپیرو ندی کے کنارے پہنچی تو پلاٹون نمبر 10 کے نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار شدید گرمی میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ تبھی دو مسلمان لڑکے پانی کی بوتل لے کر موٹر سائیکل پر آتے ہیں اور پولیس والوں کو دیتے ہیں۔ پولیس والوں کو پانی دینے کے بعد وہ آگے بڑھ جاتے ہیں۔

بی جے پی نے مینیکا گاندھی کو سلطانپور سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے، لیکن پیلی بھیت سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، جس کے بعد ان کے الیکشن لڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

روچی ویرا کو پارٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کل رات ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے پارٹی حامیوں میں ناراضگی تھی۔